شہبازشریف پارٹی صدر لیکن ان کی ہر بات پارٹی پالیسی نہیں،شاہد خاقان عباسی

0
44

شہبازشریف پارٹی صدر لیکن ان کی ہر بات پارٹی پالیسی نہیں،شاہد خاقان عباسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مزاحمت اور مفاہمت کی کوئی بات نہیں

شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن جماعت کی پالیسی واضح ہے ،آزاد کشمیر الیکشن میں جو ہوا اس پر کتاب لکھنا بنتا ہے الیکشن میں ووٹ کا احترام نہیں ہوگا تو بات نہیں بنے کی ،الیکشن چوری میں ریاست ملوث ہوتی ہے تو پھر ملک نہیں چلے گا،اگر ملک اور نظام کی فکر ہے تو سب کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ووٹ کو عزت دیں گے شہبازشریف اور نوازشریف اپنے اپنے تجربات اور مزاج سے بات کرتے ہیں، شہبازشریف پارٹی صدر ہیں لیکن ان کی ہر بات پارٹی پالیسی نہیں،

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بنی تو استعفیٰ دے دوں گا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ایک جج کو بلیک میل کرکے سابق وزیراعظم کو سزا دلوائی۔ نوازشریف کو بالکل الیکشن سے پہلے سزا دی، لیکن اس کے باوجود وہ واپس آکر جیل گئے. نوازشریف علاج کرواکر ہی واپس آئیں گے اور واپس آکر قانونی معاملات دیکھ لیں گے.شہباز شریف کا مریم سے کوئی اختلاف نہیں ہے لیکن شہباز صاحب نے جو انٹرویو دیا ہے، اس میں ان کا ہر لفظ ن لیگ کی پالیسی نہیں ہے میں کسی عہدے کا کبھی طلبگار رہا ہوں نا مجھے خواہش ہے ۔ملک میں ایک نکاتی الیکشن ریفارم چاہئے کہ الیکشن چوری نہیں کریں گے ،مسلم لیگ ن کے تمام رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ ہم نے کسی ڈیل کا حصہ نہیں بننا اس پر کوئی دو رائے نہیں ہے

Leave a reply