شہباز شریف کیخلاف مقدمات کی پیروی کرنیوالا اہم افسر مستعفی
شہباز شریف اور ان کے خاندان کے مختلف افراد کیخلاف قائم مقدمات کی پیروی پر مقرر نیب کے ایک اہم افسرنے استعفیٰ دے دیا ہے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف خاندان کے مقدمات میں پیروی کرنے والے نیب کے پراسیکیوٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے اطلاعات کے مطابق نیب پراسکیوٹر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا, عاصم ممتاز شہباز شریف فیملی کیخلاف قائم منی لانڈرنگ مقدمات میں نیب کی جانب سے عدالتوں میں پیش ہورہے تھے عاصم ممتاز خواجہ برادرن کے خلاف پیرا گون ریفرنس میں بھی قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2020 میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سزا دلوانے والے نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ایڈووکیٹ واثق ملک بھی مستعفی ہوگئے تھے۔ایڈووکیٹ واثق ملک نے نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل بھی دائر کی تھی۔
پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی
پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول
خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم
آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ ڈالر کے قریب پہنچ گیا