شہباز شریف کی طرف سےکراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے.
قائد حزب اختلاف نے دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،
انہوں نے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت چار سکیورٹی گارڈز کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا.دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کرتے ہیں
انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین ،قائد حزب اختلاف کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے .
کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم