آج صبح کراچی سٹاک مارکیٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی تجزیہ نگار ریحام خان کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت کراچی میں مسکراہٹیں واپس لائی تھی، کراچی میں اب پھر حملے شروع ہو گئے ہیں-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریحام خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں سابق حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کے دہشت گردی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے موجودہ حکومت پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا-

ریحام خان نے لکھا کہ کراچی شہر میں دہشت گرد حملوں پھر سے شروع ہو گئے ہیں۔ جون کے مہینے میں ہی دو حملے ہوچکے ہیں ۔


ریحام خان نے سابق حکومت مسلم لیگ ن کی کراچی میں دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کو سراہتے ہوئے لکھا کہ پچھلی حکومت کے تحت کراچی نے ایک بار پھر مسکرانا شروع کردیا تھا لیکن اب دوبارہ سے ان خوفناک مناظر کو دوبارہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی اپنی ٹویٹ میں موجودہ حکومت کو تنقیا کا نشانہ بنایا تھا انہوں نے لکھا تھا کہ واز شریف نے اتنی محنت سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا تھا لیکن نیازی کے دور میں اب پھر سے ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے لگی۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ یہ حکومت ہر فیلڈ میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔خدارا ان نااہلوں سے جان چھڑوا کر پاکستان کا بھلا کریں۔

واضح رہے کہ آج صبح مطابق 4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا تھا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ دوسری جانب کراچی میں اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی ہے

کراچی سٹاک ایکسچینج حملے میں چار دہشت گرد ہلاک

 

بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

 

زمین پر پھیلی دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکا اب بھارتی ایجنٹ ایسے جہنم رسید ہوں گے ، کامران خان

 

کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ، دہشت گردوں کا اصل ہدف کیا تھا ؟

بی ایل اے نے

کراچی حملے میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دیں

 

دھرتی کے بیٹوں کو سلام، جنہوں انتہائی کامیابی سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا ، مریم نواز

Shares: