نمازجمعہ کا وقت بھی دھاندلی کے لیے استعمال کیا گیا ،شہباز شریف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے نیب سپلیمنٹری بل کی سینیٹ سے منظوری کی مذمت کی ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نما زجمعہ کے وقت نیب سپلیمنٹری بل دھاندلی سے منظور کرایا گیا،نمازجمعہ کا وقت بھی دھاندلی کے لیے استعمال کیا گیا ، یہ ہے جمہوریت اور شفافیت؟ حکومت کی آمرانہ روش نے پارلیمان کو اکھاڑا بنادیا ہے یہ قانون سازی نہیں، پارلیمنٹ، آئین اور عوام سے سنگین مذاق ہے،

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ‏اپوزیشن کو بتایا گیا تھا بل کمیٹیوں میں جائیں گے،پارلیمانی روایت ہے بلز کمیٹیوں کو بھیجے جاتے ہیں، آج حکومت نے سپلیمنٹری ایجنڈا لا کر ووٹنگ کرائی، ‏سپلیمنٹری ایجنڈا ملی بھگت اور سوچا سمجھا منصوبہ تھا، انہوں نے سینیٹ کو قومی اسمبلی کی طرح بنانا ہے،آج کے بعد ہم بھی دیکھتے ہیں یہ ہاؤس کیسے چلتا ہے، اس طرح ہاؤس نہیں چلے گا، حکومت کی مصنوعی اکثریت کو ہم مسترد کرتے ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کو منظور کرلیا جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا جبکہ بل کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں اجلاس میں مختلف معاملات زیر بحث آئے ،وفاقی وزیر فروغ نسیم نے سینیٹ میں نیب ترمیمی بل بطور ضمنی ایجنڈا پیش کیا، بل پر ووٹنگ ہوئی تو بل کے حق میں 38 جبکہ مخالفت میں 28 ووٹ آئے ۔سینیٹ اجلاس میں ایچ ای سی ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا ۔ بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 34 اور مخالفت میں 28 ووٹ آئے ،اجلاس میں نیب ترمیمی بل کی باری پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا ، چیئرمین سینیٹ نے اسی احتجاج اور شور شرابے کے درمیان نیب ترمیمی بل منظور کرلیا .اس دوران حکومتی ارکان کی جانب سے ووٹ کو عزت دو اورعمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ربر سٹیمپ پارلیمنٹ کے نعرے لگائے جاتے رہے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اپوزیشن جب اپنےنمبر پورے نہیں کرپاتی تو چیئرمین سینیٹ کی کرسی پر انگلی اٹھاتی ہے ،

قبل ازیں سینیٹ میں سینیٹر اعجاز چودھری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک بچی کی ویڈیو جاری ہوئی ہے جس کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے، اس بچی نے پورے عالم اسلام کو جھنجوڑ کر رکھ دیا،بچی قاتلوں کو کہہ رہی تھی میرے والد کو کیوں شہید کیا؟ سامنے والے قاتل مسکرا رہے تھے، الطاف بھٹ کی بیٹی کے ساتھ یہ ہوا ،واقعے پر بھارت کے ہائی کمشنر کو طلب کیا جائے،

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سینیٹ میں زیربحث آیا ،پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز نے تحریری جواب سینیٹ میں جمع کروا دیا، جواب میں کہا گیا کہ ضروری ادویات کی قیمتوں میں 5.13 فیصد اضافہ ہوا،کم قیمت ادویات کی قیمتوں میں 7.34 فیصد اضافہ ہوا،102ادویات کی قیمتوں میں 2.53 اور 311.61 فیصد تک اضافہ ہوا،مختلف ممالک سے خریدی گئی ویکسین اور لاگت کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں ،وزارت صحت نے بتایا کہ 15نومبر تک 177.04 ملین ویکسینز میں سے 44.48 ملین بطورعطیہ ملیں،کویکس کی طرف سے عطیہ کردہ 36.68 ملین خوراکیں شامل تھیں چین کی طرف سے عطیہ کردہ 7.7 ملین خوراکیں شامل تھیں 15نو مبر تک حکومت نے 132.56ملین خوراک خریدیں، 15نومبر تک ویکسین کی خریداری کے کل اخراجات 181.4 ارب روپے ہیں،

سینیٹر مشتاق احمد نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو شہید کرکے ان کے جسد خاکی نہیں دیے جاتے شہداء کے جنازے بھی پڑھنے نہیں دیے جاتے ،جب کشمیر میں یہ سب کچھ ہورہا تھا اس وقت ہماری پارلیمنٹ کلبھوشن کے حوالے سے قانون سازی ہورہی تھی ، سیف اللہ پراچہ کو گوانتا نامو بے میں بے گناہ قرار دیا گیا،اٹھارہ سال ایک بے گناہ پاکستانی کے ساتھ ظلم ہوا،اس کا جواب کون دے گا،وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مشرف کے زمانے میں یہ سب کچھ ہوا، جماعت اسلامی اور جے یو آئی نے مشرف کی حمایت کی تھی،عمران خان نے ہی اس معاملہ پر سٹینڈ لیا،نواز شریف نے ایک بار کلبھوشن کا نام نہیں لیا، اب یاد ستا رہی ہے،گو انتاناموبے سے اوربھی لوگ رہا ہورہے ہیں ،سیف اللہ پراچہ جلد پاکستان میں ہوں گے علی محمد خان کے ریمارکس پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے علی محمد خان کا مائک بند کر دیا

سینیٹ اجلاس میں ملک بھر کے میڈیکل کالجز میں فاٹا کے طلبا کے کوٹہ کا معاملہ زیربحث آیا،حکومت نے جواب دیا کہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبا کیلئے کوٹہ میں 793 نشستوں کا اضافہ کیا، سینیٹر ایوب آفریدی، سینیٹر مہرتاج روغانی نے سوال کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کردیا چیئرمین سینیٹ نےفاٹا اور بلوچستان کے طلبا کے کوٹہ سے متعلق سوال متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا،سندھ اور کراچی کے الفاظ کے استعمال پر سینیٹ میں احتجاج کیا گیا،پیپلزپارٹی کے سینیٹر جام مہتاب ڈھر نے نکتہ اعتراض اٹھایا اور کہا کہ ایک ممبرنے کراچی اور سندھ کا لفظ استعمال کیا کراچی سندھ کا کیپٹل ہے ،سندھ کراچی الگ الگ نہیں ہیں سینیٹ چیئرمین اور ممبران آئندہ اس بات کا خیال کریں

نظام عدل برائے نو عمر افراد ترمیمی بل دوہزار اکیس ایوان میں پیش کیا گیا وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بل ایوان میں پیش کیا چیئرمین سینٹ نے بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا ،اسلام آباد دارالخلافہ تحفظ طفل ترمیمی بل دوہزار اکیس ایوان میں پیش کر دیا گیا چیئرمین سینیٹ نے بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا ،قومی کمیشن برائے حقوق تحفظ ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کیا گیا

قبل ازیں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا ٹرینوں کی بروقت آمدورفت ،کوچز کی کمی، پٹری ٹوٹنے کے واقعات پر بحث ہوئی،لیول کراسنگ پر حادثات کو روکنے کے لیے اقدامات ، زمینوں کی لیزنگ کے امور پر بھی گفتگو کی گئی،وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ اگر بہتر ہوگی توریلوے بہتر انداز میں چلے گی، ادارے کی بہتری کے لیے اپنی ٹیم بنا کر چلیں اورنتائج حاصل کریں ہمیں اپنا ریونیو بڑھانے کے لیے فریٹ پرتوجہ دینی ہو گی،کوچز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں،جہاں بھی ڈریلمنٹ ہو پورے وسائل لگا کر فوری ٹریک کلیئر کریں،مزدوروں کو اپنا اثاثہ سمجھیں اور ان کے اچھے کام کی تعریف کریں

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،کلبھوشن بارے بل بھی منظور،اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی

گلی گلی میں شور ہے عمران نیازی چور ہے ،پارلیمنٹ میں نعرے

اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوری نظام میں شامل کرنے پر خوشی ہے،وزیراعظم

Comments are closed.