بچے اغوا کرنے کا مبینہ الزام، شہری کو پتھر مار مار کر ہجوم نے قتل کر دیا

0
41
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں مشتعل افراد نے بچے اغوا کرنے کے الزام میں ایک شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسکی موت واقع ہو گئی، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس حکام کے مطابق مقتول نشے کا عادی اور نفسیاتی مسائل کا شکار شخص تھا ایک شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک شخص اس کا بچہ لے کر بھاگا تھا اور لوگوں نے اس شخص کو پکڑ کر تشدد کیا تو وہ ہلاک ہوگیا .بہیمانہ تشدد سے مرنے والے شخص کی شناخت حاتم کے طور پر ہوئی ہے جو عبدالرحمان گوٹھ کا ہی رہائشی تھا

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول حاتم کا شیرخان نامی شخص سے جھگڑا ہوا جس پر مقتول نے پتھر مارے جو شیرخان کے چھوٹے بچے کو لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا پتھر دوسرے لوگوں کو بھی لگے تھے پتھر لگنے پر شیرخان اور عوام نے بھی مقتول پر پتھر برسائے ابتدائی تحقیقات کے مطابق پتھر لگنے سے مقتول حاتم کی موت واقعہ ہوئی ہے مقتول پر تشدد کرنے والے افراد نے بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کا الزام لگایا تھا

پولیس نے گھر کے سربراہ شیرخان کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سب ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم بارے تہلکہ خیز انکشاف

Leave a reply