باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد، زیادتی کرنے، جوتے چٹوانے کے کیس میں شیخ دانش کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے،
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے اس مقدمے میں بھی مرکزی ملزم شیخ دانش کو نامزد کیا گیا ہے خدیجہ پر تشدد اور ہتک آمیز سلوک پر مبنی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا اور فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد مرکزی ملزم دانش سمیت دیگر کو گرفتار کر لیا گیا تھا
گرفتار افراد میں 48 سالہ دانش، اور تین دیگر لوگ شامل ہیں میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوا ہے کہ تشدد سے خدیجہ کی آنکھ، ناک، چہرے اور ہاتھوں پر زخم آئے ہیں اور کچھ ہڈیاں فریکچر ہیں رپورٹ میں اس بات کی تصدیق بھی کی گئی ہے کہ ملزمان نے خدیجہ کے بال کاٹے اور بھنویں بھی مونڈھیں۔ خدیجہ پر تشدد کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں شدی دردعمل سامنے آیا اور ہر انٹرنیٹ صارف نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ باغی ٹی وی کو متاثرہ لڑکی کی طرف سے جودرخواست موصول ہوئی تھی اس میں کہا گیا تھا کہ فیصل آباد کی ایک کاروباری شخصیت پر الزام ہے کہ اس نے ایک لڑکی سے شادی کی خواہش کی اورپھرانکار پراس لڑکی سے زیادتی بھی کی اور تشدد بھی کیا ، پھر اس پر ہی بس نہیں بلکہ ویڈیوز بھی بنا لیں،ذرائع کے مطابق بیسٹ ایکسپورٹ فیصل آباد کے مالک شیخ دانش پر الزام ہے کہ اس نے خدیجہ نامی لڑکی کو شادی کے لیے مجبور کیا اور شادی سے انکار پر لڑکی سے زیادتی کی اس پر تشدد کیا اور ویڈیوز بنائی۔ اس حوالے سے سائلہ کی طرف سے پولیس اسٹیشن برائے خواتین فیصل آباد کے نام مقدمے کے اندراج کےلیے درخواست دائر کی گئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ سائلہ بی ڈی ایس کی فائنل ایئر کی طالبہ اور یونیورسٹی ٹاون سرگودھا روڈ فیصل آباد میں اپنی بوڑھی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے ،سائلہ کا کہنا ہےکہ ملزم شیخ دانش کی بیٹی بھی اس کی جونیئر کلاس فیلو تھی جس کی بنا پر میرا الزام علیہ کے گھرآنا جانا ہوگیا اور اس دوران شیخ دانش نے میری ذات میں دلچسپہی لینی شروع کردی
خدیجہ کا کہنا ہے کہ اس دوران شیخ دانش نے میرے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا تومیں نے انکار کردیا اور پھر ایک دن زبردستی شیخ دانش اور اس کی بیٹی جو کہ میری جونیئر کلاس فیلوتھی وہ ااور ان کے ملازم میرے گھر میںاچانک آگئے اور مجھے زدوکوب کیا اورمیرے گھر سے میرے دوموبائل پانچ لاکھ روپے نقدی ، اور دوسونے کے کڑے جن کی مالیت بھی ساڑھے چار لاکھ بنتی ہے وہ اٹھا لیے اورپھرزبردستی مجھے اور میرے بھائی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کراپنے گھرلیے گئے جہاں پہلے میرے اورتشدد کیا اورپھرزیادتی کی کوشش کی اورپھرمیری بھونویں کاٹ دیںاورساتھ ہی میری ویڈیوز بنا کراس شرط پر چھوڑ دیا کہ وہ اس سے شادی ضرورکرے گی
چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر
چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا
چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات
عمران خان نے ویڈیو کے ذریعے چیئرمین نیب کو کیسے بلیک میل کیا؟ سلیم صافی کے ساتھ طیبہ کا بڑا انکشاف
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل








