شیخ رشید بازی لے گئے، کشمیرجانے کا اعلان،کہا لال حویلی کا لالچوک کے ساتھ خون کا رشتہ

0
72

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لال حویلی کا لالچوک کے ساتھ خون کا رشتہ ہے ،تھرایکسپریس کوبھی بند کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے،کشمریوں کے ساتھ ظلم ہواعالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں گئیں،کھوکھراپاراورموناباؤکے درمیان تھر ایکسپریس کوبند کرنے کا فیصلہ کرلیا،

پاکستان فوری طور پر کشمیریوں کی حکومت کا اعلان کرے، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد ایک ہی اچھا ٹریک 133 کلومیتر کا ڈالا اس سے پہلے 1868 کا ٹریک پڑا ہو تھا، ہم نیا ٹریک بنا رہے ہیں .

اگر پاکستان یہ کام کر لے تو …بھارت کے لئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ لال حویلی کا لالچوک کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، جو لوگ ہمیں طعنے دے رہے ہیں وہ سن لیں عید کے بعد سرحدی علاقوں کا دورہ کروں گا، چکوٹھی جاؤں گا، ہم جنگ نہیں چاہتے، جنگ قوموں کو پیچھے لے جاتی ہے، جو شخص کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا وہ غدار ہے،

کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ چین گئے ہیں، چین سے ہماری دوستی ہے، چین کے پاکستان کے ساتھ جتنے معاہدے ہوئے ہیں وہ پورے ہوں گے ،24،25 اگست کو قوم کے سامنے پیش ہوں گا، ریلوے کی کارکردگی سامنے رکھوں گا، 1861 کا ٹریک ختم ہو گا تو نیا ٹریک سامنے آئے گا، ریلوے کی سپیڈ 160 کلو میٹر ہو گی، اس میں رکاوٹیں بہت ہیں لیکن جس طرح پاک فوج اور چین کے درمیان تعلقات ہیں اس سے لگتا ہے کہ سب منصوبے پورے ہوں گے،

حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین کی کشمیر پر خاموشی

کشمیریوں کیلئے دعا کروں گا، وزیر خارجہ کے بیان پر قوم برہم

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

Leave a reply