ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں،لیکن ملک بچا لیں،شیخ رشید کا عام معافی کا بھی مطالبہ

Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران حالات اتنے خراب کردیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے،

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ صنم جاوید کو وکیل کے چیمبر سے گرفتار کیا ہے، پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا ستیاناس کیا، بہتر ہے ہمیں 2، 2 سال سزا بنتی ہے وہ دیتے تو کاٹ لیتے، ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچا لیں، اگر ایک ایک ہفتہ جرح ہو تو 10سال ختم نہیں ہوتے،ملک کینیا کی طرف جا رہا ہے کے پی اور بلوچستاں میں کیا حالات ہیں،ملک میں لوگ اس حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں،خدا کے لئے اپنی عزت اور ملک بچائیں،

سیاستدان کو اقتدار چاہئے غریب کو روٹی چاہئے، غریب زندہ مر گیا ہے،شیخ رشید
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ حالات خوفناک ہیں، جب میں وزیر بنا تھا پانچ سال معافی دی تھی، میں اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کرتا ہوں، اڈیالہ جیل آنے جانے کا پانچ ہزار لگتا ہے،میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے 6086 ورکر دھوپ میں مقدمات کے لئے کھڑے ہوتے ہیں، سزا دے دیں ، کیا آپ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، چھینا جھپٹی چاہتے ہیں،میں ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان کے غریب عوام کے حالات سمجھیں یہ سیاستدانوں کا مسئلہ نہیں، سیاستدان کو اقتدار چاہئے غریب کو روٹی چاہئے، غریب زندہ مر گیا ہے، ہمیں تین تین ماہ کی تاریخ مل رہی ہے، 686 مقدمے ہیں، یہ دس سال تک نہیں ختم ہوں گے،ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے،پاکستان میں موجودہ حکومت کو نااہل،ناکام سمجھا جا تا ہے، کوئی انکے ساتھ نہیں کھڑا،ہمیں جیل بھیج دیں، کرینوں پر لٹکا دیں، جو مرضی تشدد کریں لیکن خدارا اس ملک کو بچائیں، پاکستان کی اکانومی ان لوگوں سے نئی سنبھل نہیں رہی، نواز شریف نیا بیانیہ لائیں گے، ایک مشرق کو ایک مغرب کو بھاگے گا.

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو کیسے چھوڑیں گے یہ، قبر ایک ہے، مردے تین ہیں، اب نواز شہباز کا بھی فیصلہ ہو گا، آج بھی یہ بجلی کے بل میں اضافہ ہونے جا رہا ، لوگ مر رہے انکو احساس نہیں، انہوں نے اپنے مقدمے ختم کروائے، 77 لاکھ لوگوں نے پاسپورٹ ملک چھوڑنے کے لئے جمع کروا دیا،جنہوں نے اس ملک میں محنت کی، انہوں نے نوکریوں پر پابندی لگا دی،عدلیہ کو سلام ہے، تاریخی فیصلہ آیا، عدلیہ پاکستان کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کرے گی.

’سابقہ شوہر نہیں بتا سکتا کہ عدت اور خاتون کی ماہواری کے 3 سائیکل کب مکمل ہوئے‘

عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Comments are closed.