اپوزیشن کہاں تک جائے گی، شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے آخری اقدام بارے بتا دیا

0
25

شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے آخری اقدام بارے بتا دیا

باغی ٹی وی : راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ یا عدم اعتماد تک جائے گی، سیاست بند گلی میں داخل ہونے کا نام نہیں، وزیراعظم چاہتے ہیں ووٹوں کی خرید و فروخت نہ ہو، ف ہم نے 126 روز دھرنا دیا لیکن حکومت نہیں گئی، امید ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی، جو بول رہے ہیں استعفے دیں گے، وہ اپنے فیصلے پر غور کریں، استعفوں سے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، حکومت کے 3 سال ہوگئے ایک سال رہ گیا چوتھے سال انتخابی سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت نہ ہو اور ممبرمیں جرات ہووہ سینہ تان کرووٹ دےسکے، سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ میں اپوزیشن کو حصہ لینا چاہیے، اپوزیشن سے توقع رکھتا ہوں عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، جس نے الیکشن لڑنا ہوتاہے وہ مارکیٹ میں ہوتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست بند گلی میں داخل ہونے کا نام نہیں، سیاست میں مذاکرات ہی بہترین آپشن ہوتا ہے، ہم اپوزیشن کو کوئی ٹف ٹائم نہیں دے رہے ، جو وہ کریں گے وہی ہم کریں گے، پیپلز پارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ، پی ڈی ایم آج یہ جو بھی فیصلہ کریں گے، کل لال حویلی کے باہر جواب دوں گا۔

وزیرداخلہ نے کہا بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مودی کشمیر کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، ہم نے کشمیرکوآزاد کرانا ہے۔۔

Leave a reply