شیخ رشید نے ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

0
41

شیخ رشید نے ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ابصار عالم پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔وفاقی وزیر داخلہ کی فائرنگ میں ملوث شخص کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی .

واضح رہے کہ سینئر صحافی ابصار عالم پر اسلام آباد کے ایف الیون پارک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ابصار عالم زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا . پولیس کے مطابق .ابصار عالم کے پیٹ میں گولی لگی،،ابصار عالم ایف 11 پارک میں واک کررہےتھےکہ نامعلوم افراد نےفائرنگ کردی، پولیس کا کہنا تھا کہ ابصار عالم کے پیٹ میں گولی لگی، حالت خطرےسےباہرہے،

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے اس بارے کہا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہاہے ، سابق چیئرمین پیمرا،وہ شخص مجھ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا ،

Leave a reply