شیر افضل مروت نے مولانا فضل الرحمان کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دے دیا

sher pti

لکی مروت: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے انتخابی جلسے میں مولانا فضل الرحمن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

لکی مروت میں انتخابی مہم کے دوران ایک تقریب میں شیر افضل مروت نے مولانا فضل الرحمن کو پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دے دیا۔اور کہا کہ مولانا فضل الرحمن ایک رانگ نمبر ہے۔ اپنے آپ کو انبیاء کے وارث کہنے والے امپورٹڈ کپڑے پہنتے ہیں۔انبیاء کے کپڑوں پر تو پیوند لگے ہوتے تھے۔ مولانا فضل الرحمن زرداری سے بھی بڑا ڈاکو ہے،ہم سے حساب مانگنے اور لینے والے سن لیں۔ آپ سے تو حساب لیں گے، مولانا کے والد مفتی محمود جب ایم این اے تھے تو انہوں ضیاء الحق سے ٹانک روڈ پر زمین بطور رشوت لی تھی۔مولانا فضل الرحمن اور اکرم خان درانی نے جنرل پرویز مشرف سے چک شہزاد میں 300 کنال زمین لی،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف مولانا نے 2019 میں زرداری اور نواز شریف کے کہنے پر دھرنا دیا۔جسکے نواز شریف سے 50 کروڑ اور زرداری سے 30 کروڑ روپے بطور رشوت لی۔17ویں آئینی ترمیم کی حمایت کیلئے 5 ارب روپے وصول کئے۔اور پارٹی اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی بجائے سارے پیسے اپنی جیب ڈال لئے۔ مولانا شیرانی نے جب اعتراض کیا تو مولانا ان سے ناراض ہو گئے ،لیبیا سے پیسے لے کر آئے اور کھا گئے۔مولانا فضل الرحمن کا پورا خاندان کرپشن میں ملوث ہے۔مولاناکے بیٹے نے مواصلات کی منسٹری حاصل کر کے کروڑوں کی کرپشن کی۔کچے مکانات میں رہنے والے آج اسلام آباد میں کروڑوں روپے کے بنگلوں میں رہتے پیں۔جب کوئی ان سے پوچھتا ہے اتنے پیسے کہاں سے آئے تو کہتے غیبی مدد سے اتنا مال آیا۔

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کے پی میں جرمانے، وارننگ نوٹس

Comments are closed.