"شیرجوان”بظاہرسیاسی مگرایک شدت پسند تنظیم کی بنیاد،فنڈزکون دے گا،تربیت کون کرے گا،تلخ حقائق سامنے آگئے

0
52

لاہور:”شیرجوان”بظاہرسیاسی مگرایک شدت پسند تنظیم کی بنیاد،فنڈزکون دے گا،تربیت کون کرے گا،ترش حقائق سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق نوازشریف کی ہدایت پرمریم نواز نے "شیرجوان”شدت پسند تنظیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس تنظیم کو فنڈز کہاں سے ملیں گے اوراس کو تربیت کون دے گا،اب یہ بحث زورپکڑ رہی ہے

ذرائع کے مطابق اس تنظیم کی بنیاد کا فیصلہ اس وقت ہی ہوگیا تھا جب عمران خان نے ٹائگرفورس کی بیناد رکھی ،تاہم اس کا خاکہ کیا ہوگا اوراس کو کیسے فعال رکھا جائے گا اس حوالے سے ابھی بحث باقی تھی،لیکن عدالتوں کی طرف سے سخت وارننگ ملنے اورپارٹی اراکین کی طرف سے نوازشریف کے بیانیے سے دوری کی وجہ سے اس کو جلدی فعال کرنا پڑا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف کو چند محسنوں کی طرف سے یہ مشورہ دیا گیا کہ پاکستان میں ایسے نوجوانوں کو اپنے قریب کیا جائے جوفوج اور فوج نوازسیاسی جماعتوں سے دوررہنا چاہتے ہیں ، اس کے لیے سب سے پہلے یونیورسٹی لیول اور ایسے ہی دیگرایسے نوجوانوں سے رابطے کی تاکید کی گئی

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاکستان میں مریم نواز کی اس سلسلے میں معاونت احسن اقبال ، پرویز رشید،شاہد خاقان عباسی کررہے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مریم نواز ن لیگ سے وابستہ ایم ایس ایف یونین کو بھی اس نئی تنظیم میں شامل کرنے کا ہدف دے چکی ہیں

اس تنظیم کو پانچوں صوبوں سمیت آزاد کشمیر میں فعال کرنے کا ہدف اپنا رکھا ہے،

اس تنظیم میں شامل لوگوں کی برین واشنگ کےلیے مینوئل تیارکیا جارہا ہے، اس میں‌شامل نوجوانوں کے لیے وسائل کی ذمہ داری مریم نواز نے اٹھائی ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مریم نواز کو لندن سے یہ ہدایت ہے کہ فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے پریشان نہیں ہونا

ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس تنظیم کے ذریعے مریم نواز ملک میں اداروں کے خلاف جاری تحریک کو ہر صورت زندہ رکھنا چاہتی ہیں تاکہ ادارے کسی بات پرآکر ان کے ساتھ بارگیننگ کے لیے تیار ہوجائیں

کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ مریم نوازاپنی شیر جوان تنظیم کوٹائگرفورس سے الجھاوکے لیے استعمال کریں گی اور اس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کی کوشش کریں گی

Leave a reply