شوہر کے ساتھ ملکر گھناؤنا کام کرنیوالی گھریلو ملازمہ گرفتار

گارڈن ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کی ہے 60 لاکھ روپے مالیت کا 30 تولہ زیور چرانے والی گھریلو ملازمہ شوہر سمیت گرفتار کر لی گئی،

ملزمہ گارڈن ٹاؤن میں شہری میسم عباس کے گھر ملازمت کرتی تھی،ملزمہ نے ڈپلیکیٹ چابیاں بنوائی اور موقع ملنے پر زیورات چرا لیے،ملزمہ نے شوہر کے ساتھ مل کر اچھرہ بازار میں زیورات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ،ملزمان نے دوران تفتیش 14 لاکھ روپے مالیت کا 10 تولے سونے کا بسکٹ بھی چرانے کا انکشاف کیا،ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن زین عاصم کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے انچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی

قبل ازیں گلشن اقبال انویسٹی گیشن نے 12 سالہ مریم، 09 سالہ کنزہ اور 20 سالہ حمزہ کو ڈھونڈ کر ورثاء سے ملوا دیا، ہنجروال انویسٹی گیشن نے 20 سالہ سدرہ کو تلاش کر کے والدہ کے حوالے کر دیا، شیرا کوٹ انویسٹی گیشن نے 11 سالہ اصغر کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا، گھریلو ناراضی پر گھر چھوڑنے والے سرفراز کو نواب ٹاؤن پولیس نے تلاش کر لیا، قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن نے 22 سالہ احتشام کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا،سمن آباد انویسٹی گیشن نے لاپتہ ہونے والے وقاص کو ڈھونڈ نکالا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کا کہنا ہے کہ لواحقین کی درخواست پر ان کے پیاروں کو تلاش کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے،

طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

بزدار کا لاہور، ایک برس میں خواتین کے اغوا کے 680 مقدمے، 432 قتل

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

Shares: