چیف سلیکٹر نے شعیب ملک کوورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

0
60

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا جو میچ شائقین کو خاص پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ میں شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے سینئر کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا اس حوالے سے سوشل میڈ یاپر بحث بھی جاری ہے جس کا جواب چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دے دیا ہے-

نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں اینکر پرسن وسیم بادامی نے سوال کیا کہ شعیب ملک کی جگہ خوش دل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا کیا خوش دل شاہ شعیب ملک سے بہتر انتخاب ہیں ؟

اس پر جواب دیتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کے لیے ،یقیناً نمبر پانچ چھ کے لیے شعیب ملک مناسب کھلاڑی نہیں ہیں آپ ان کا ٹریک ریکارڈ دیکھ لیں ،جو اس پوزیشن کے لیے نہیں ہے۔

چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ ان سے میری بات بھی ہوئی تھی ،وہ اس پوزیشن پر نہیں بلکہ ٹاپ آرڈر کی پوزیشن پر کھیلنا چاہتے تھے ۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا چیئرمین بنتے ہی رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابراعظم کپتان:تین بڑے کھلاڑی ڈراپ

Leave a reply