شہداء سلالہ ،سب بھول گئے، نویں برسی خاموشی سے گزر گئی،لمحہ فکریہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے شہداء کو نہ بھولنے والی قوم شہداء سلالہ کو بھول گئی، سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کو نو برس بیت گئے، کسی تنظیم یا ادارے نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی بیان دیا نہ کوئی تقریب ہوئی ، سلالہ شہدا کا یوم شہادت خاموشی سے گذر گیا،
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کئی اجلاس ہوئے،مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں جلسہ کیا، ن لیگ کے لاہو رمیں اجلاس ہوئے ،حکمران جماعت سمیت کسی بھی سیاسی جماعت نے شہداء سلالہ کو یاد نہیں کیا،
پاکستان میں مختلف این جی اوز،اداراے مختلف ایام مناتے ہیں ،خواتین پر تشدد کا دن تو ہر سال منانا یاد رہتا ہے،ملالہ پر حملے سے تو ساری دنیا نے اسے مظلوم بنا دیا،ماؤں کا عالمی دن منایا جا سکتا ہے،اساتذہ کا بھی منایا جا سکتا ہے،مزدور ڈے پر بھی لوگ نکلتے ہیں،غرضیکہ کہ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جسدن کوئی عالمی دن نہ منایا جائے۔لیکن اس وطن کے لئے قربانیاں دینے والوں کے لئے ،اس ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والوں کے لئے،پاکستان کی حفاظت کے لئے ہر وقت دشمن سے مقابلہ کے لئے تیار رہنے والوں کو ہم کیوں بھول جاتے ہیں؟
بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار
بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق
بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری
ہمیں وہ عظیم لوگ کیوں یاد نہیں رہتے جنہوں نے اس ملک کی حفاظت کے لئے اپنا خون دیا۔جو خود تو کٹ گئے مگر اس ملک پر آنچ نہیں دی،جو امریکی گولوں کا نشانہ بنے۔ ان آٹھ برسوں میں کوئی ایک ایسی این جی او نظر نہیں آتی جس نے اس ملک کے لئے سلالہ چیک پوسٹ پر قربان ہونے والے کے گھروں میں جا کر انکے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہو؟انکے دکھوں کا مداوا کیا ہو؟کوئی نہیں ملے گا،انڈین فلموں میں کام کرنے والے اداکاروں کے نام تو ہمارے ہر نوجوان کو یاد ہوں گے مگر وطن عزیز کے لئے قربانیاں دینے والوں کے نام نہیں،
واضح رہے کہ مہمند ایجنسی کی تحصیل بازئی میں قائم پاکستان فوج کی چیک پوسٹ سلالہ پر نیٹو حملے کے نوسال مکمل ہوگئے ، 2011 میں نیٹو افواج کے ہیلی کاپٹروں نے پاک افغان بارڈر پر قائم پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں میجر مجاہد، کیپٹن عثمان سمیت 24اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا اور 12فوجی زخمی ہوئے تھے
باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ جمعیت اہلحدیث کے رہنما شیخ نعیم بادشاہ کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع اور نیٹو فورسز کی دہشت گردی روکنے کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث پاکستان کی مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا، سلالہ حملہ محب وطن حلقوں کی یادوں سے محو نہیں ہو سکتا نہ ہی زندہ قومیں قومی سانحات کو نظرانداز کرتی ہیں۔ افسوس کہ ہم اپنے شہدا کو بھول گئے،