سیاحتی مقامات پر ائیر سفاری سروس کا اجرا،اب تک کیا ہو چکا؟ وزیراعظم کو بریفنگ

0
40
سیاحتی-مقامات-پر-ائیر-سفاری-سروس-کا-اجرا،اب-تک-کیا-ہو-چکا؟-وزیراعظم-کو-بریفنگ #Baaghi

سیاحتی مقامات پر ائیر سفاری سروس کا اجرا،اب تک کیا ہو چکا؟ وزیراعظم کو بریفنگ
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کا اجلاس ہوا

اجلاس میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان و دیگر صوبائی حکام بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں ملک بھر کے سیاحتی مقامات کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں چار سیاحتی مقامات کے لئے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور منیجمنٹ کے لئے بین الاقوامی ادارے کی خدمات حاصل کی جا چکی ہیں۔ اسی طرح صوبہ سرحد میں بھی چار انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز کے ماسٹر پلان کے مسودے تیار کیے جا چکے ہیں جن کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے ذیلی قوانین اور ریگولیشنز کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور جلد ان کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا جبکہ خیبرپختونخواہ میں ان کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے

وزیرِ اعظم کو اٹک اور بالا حصار قلعے کو سیاحتی مراکز بنانے کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ سیاحتی مقامات پر ائیر سفاری سروس کے اجراء کے لئے سول ایوی ایشن کی جانب سے اپنے قواعد مین ترمیم کی جا چکی ہے اور اس کے نتیجے میں نجی شعبے کے لئے بے شمار مواقع پیدا ہو چکے ہیں۔ اجلاس کو مختلف سیاحتی مقامات کے لئے ڈیسٹی نیشن منیجمنٹ پلان کی تیاری کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے چاروں صوبوں میں سنٹرلائزڈ ٹورازم ویب سائٹ مکمل طور پر فعال ہے۔ گورنمنٹ ریسٹ ہاؤسز اور گورنر ہاؤسز کو عوام کے لئے دستیاب کرنے کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

پاکستان ریلوے کا سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے وزیراعظم کی وزیراعلیٰ گلگت کو اہم ہدایات

پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کیلئے شاندار قدم،وادی ناران میں شاندار ہیلی سکیئینک ایونٹ کا انعقاد

دہشتگردی پر قابو پانے سے سیاحت کو فروغ ملا،وزیراعظم

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پوٹیشنل کو مکمل طور پر برؤے کار لایا جائے اور سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات پر ٹورسٹ ریزاٹ اور بین الاقوامی معیار کے ہوٹل قائم کرنے والوں کے لئے حکومت کی جانب سے سہولیات بشمول ٹیکس میں چھوٹ پر مبنی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ ان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جا سکے۔ وزیر اعظم نے جہلم اور اس کے اطراف میں واقع ریسٹ ہاؤسز و دیگر تاریخی مقامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان عمارات کی بحالی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو برؤے کار لایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سیاحت کے حوالے سے زیر التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

Leave a reply