دہشتگردی پر قابو پانے سے سیاحت کو فروغ ملا،وزیراعظم

0
32
دہشتگردی پر قابو پانے سے سیاحت کو فروغ ملا،وزیراعظم #Baaghi

دہشتگردی پر قابو پانے سے سیاحت کو فروغ ملا،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں

ناران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں ملک چلا رہے ہیں،جب سیاح خود کومحفوظ سمجھیں گے تو وہ پاکستان آئیں گے ،سردیوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرنا ہوگا،نتھیا گلی ،کاغان اور ناران میں سیاحت کے نئے بہترین مواقع ہیں،سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں سیاحت کےحو الے سے صوبائی حکومتوں کو قوانین کی تیاری کی ہدایت کی ہے،ملک میں مذہبی اور تاریحی سیاحت کی گنجائش موجود ہے،ملک میں نتھیا گلی جیسے 15نئے سیاحتی مقامات بنائے جا سکتے ہیں سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے کئی کھیل متعارف کرائے جا رہے ہیں سیاحتی مقامات پر ہوٹلزبنانے چاہیے لوگ سیاحت اورسیروتفریح کے لیے ایسے مقامات کی طرف آتے ہیں ، دہشتگردی پر قابو پانے سے سیاحت کو فروغ ملا

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

پاکستان ریلوے کا سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی و فروغ کیلئے وزیراعظم کی وزیراعلیٰ گلگت کو اہم ہدایات

پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کیلئے شاندار قدم،وادی ناران میں شاندار ہیلی سکیئینک ایونٹ کا انعقاد

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کے طول و ارض میں پھیلے دل کش سیاحتی مقامات اور ملکی سیاحتی استعداد کومکمل طور پر برؤے کار لانے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سیاحت کے حوالے سے حکومتی ترجیحات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اعلیٰ سطحی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت تشکیل دے دی ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطحی نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ (بطور کنوینر) ، وزارت صنعت و پیداوار ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ دفاع، وزارتِ مواصلات، وزارتِ ہوا بازی، وزارتِ مذہبی امور اور وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی کے سیکرٹری صاحبان یا ان کے نمائندے (جو گریڈ 21سے کم نہ ہو)، تمام چیف سیکرٹری یا ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چئیرمین متروکہ املاک بورڈ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک، منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پر مشتمل ہوگی۔

کنوینر سرکاری یا نجی شعبے سے کسی بھی فرد کو کمیٹی میں شامل کرنے کا مجاز ہوگا۔ وفاقی اور صوبائی نمائندگان پر مشتمل کمیٹی کی ذمہ داریوں میں نیشنل ٹورازم اسٹریٹیجی پر عمل درآمد کا جائزہ لینا اور صوبائی و علاقائی سطح پر مختلف اقدامات کو نیشنل سٹریٹیجی اور ایکشن پلان سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ کمیٹی سیاحت کے حوالے سے وزیر اعظم کی ہدایات پر عمل درآمد اور اس حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لے گی۔ ملکی سیاحتی مقامات کی جیو میپنگ، سیاحتی سہولیات، پراڈکٹس اور سروسز کا جائزہ بھی کمیٹی کے دائرہ کار میں ہوگا۔

Leave a reply