جو ڈر گیا وہ مر گیا، آپ کی سیاسی موت ہوچکی،مریم اورنگزیب

0
38
Maryam

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں سول وار، افراتفری چاہتے ہیں،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ شخص انسانی مورچوں کو استعمال کررہا ہے، توہین عدالت کا مجرم پولیس سے بھاگ رہا ہے، تاثر دے رہا ہے کہ بزرگ ہوں اور میری جان کو خطرہ ہے، شام کو 2 جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر جھوٹ بولتے ہیں، یہ منافق، بزدل اور جھوٹا شخص ہے، حکومت نے گرفتار کرنا ہوتا تو ریاستی طاقت اور اختیار موجود تھا، عمران خان صاحب! آپ کو پتا ہونا چاہیے جو ڈر گیا وہ مر گیا، آپ کی سیاسی موت ہو چکی ہے،65 پولیس افسران عدالتی حکم پر عمل کرانے کیلئے زخمی ہوچکے ہیں،یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں، دہشتگردوں کا ٹولا ہے،

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

واضح ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر کل شام سے گرفتاری کے لئے پولیس کا آپریشن جاری ہے تا ہم کارکنان کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو ابھی تک ناکامی کا سامنا ہے،عمران خان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراو کیا جاتا ہے تو پولیس کی جانب سے آنسو گیس، کے شیل پھینکے جاتے ہیں ،زمان پارک کی جانب آنے والی تمام سڑکوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں اب تک دونوں جانب سے 64 افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں 54 پولیس اہلکار اور 10 شہری شامل ہیں 51 پولیس اہلکار سروس ہسپتال اور تین میو ہسپتال میں لایا گیا ہے ۔

Leave a reply