باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج میں اسلام آباد سے آیا تو کشمیر ہائی وے پر دیکھ رہا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بہت سے لیگی کارکنان جمع تھے، گاڑیاں تھیں، کافی رش تھا وہاں پر،اسلام آباد ہائیکورٹ کا جو فیصلہ آیا سارے پاکستان کو پتہ چل گیا، اس فیصلے میں دو تین اہم چیزین ہیں
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حق اور سچ کی بات کرنی چاہئے جان تو ہم نے خدا کو دینی ہے کسی اور کو دینی نہیں،اگر کوئی غریب آدمی ہوتا تو کہا جاتا کہ پہلے سرنڈر کرے پھر پیشی ہو گی،اب کیونکہ نواز شریف تھے تو انکے کیس کی پیشی ہو گئی، اسکے باوجود عدالت کا جو فیصلہ آیا ہے آج جس پر رانا ثناء اللہ اور کچھ لوگوں کا رد عمل ہے، قابل لوگ ہیں وہ تو وکیل بھی ہیں، ہر فیصلے کی طرح جب اسکا اردو ترجمہ ہو گا تو پھر پتہ چلے گا کہ کتنا سخت فیصلہ ہے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلیر کہا کہ جیسے بھی، جس حال میں بھی ہے واپس آئیں ، دوسرا واضح کہہ دیا کہ وہ عدالت نہیں آئیں گے وہ اتھارٹیز کو سرنڈر کریں گے، اس کا مطلب ہے کہ ایئر پورٹ سے اترتے ہی نواز شریف کو جیل جانا پڑے گا اسکے بعد پھر کوئی اور کاروائی ہو گی، کہنے کو اتنی سی بات ہے لیکن میاں صاحب خاص چیز کا انتظار کر رہے ہیں، مریم کے بیان سے ایک چیز واضح ہے کہ میاں صاحب کو خدانخواستہ قانونی طور پر کچھ ہو جائے تو مریم آل اینڈ آل ن لیگ کی ہیڈ اور وارث بن جائیں ، وہ اپنی باری کا انتظار نہیں کر رہی، کیونکہ ابھی ان سے پہلے شہباز شریف کی باری ہے،جو انکے چاچا ہیں،دونوں کے اختلافات ڈھکے چھپے نہیں
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کی مشکلیں شاید انکے چند گھر والوں کی وجہ سے ہیں،اور جو انکے مشوروں پر عمل کرتے رہے اور آج تک کر رہے ہیں، میاں صاحب وہان بیٹھ کر کافی یوز کر رہے ہیں، کافی لوگوں سے رابطے میں ہیں،اور یہ جو احمد نورانی کی سٹوری آئی اس میں بھی تانے بانے کچھ لوگ ادھر جا کر جوڑ رہے ہیں اس پر بڑی رقم لگی وہ کہاں سے دی گئی، یہ صحیح یا غلط میں اس پر نہیں پڑ ریا، وہ ان ایکٹو نہیں ہیں، ایک ہی کسر رہ گئی ہے، ہر طرح کی تصویر تو انکی آ چکی ہے، کافی پیتے ہوئے، واک کرتے ہوئے،ہائیڈ پارک میں آئی ہے، اب تو ایک ہی رہ گئی ہے کہ میاں صاحب جم میں ہوں، یہی تصویر رہ گئی ہے، اسکے علاوہ انکی طبیعت ٹھیک ہے، ٹیکنیکلی جن لوگوں نے انکو اس وقت سہارے دیئے تھے ابھی تک حکومت نے ان لوگوں کا محاسبہ نہیں کیا ،جب تک انکے ایفی ڈیورٹ سامنے نہیں آتے کسی طرح عدالت کے سامنے کہ انہوں نے غلط طریقے سے یا کھا پی کر دیا اس میں یاسمین راشد، پروفیسر محمود، عثمان بزدار کا نام آتا ہے ان سب کی سکروٹنی ہونی پڑے گی،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ایفی ڈیوٹ ہے اس میں دو چیزیں بڑی سمپل لکھی ہوئی ہیں ایک یہ کہ جب نواز شریف سمجھیں گے کہ انکی طبیعت ٹھیک ہو گئی اور جب انکو ڈاکٹر کہہ دیں گے یہ سروسز اور لاہور مین تو اپنی مرضی کا ڈاکٹروں سے جائز قسم کا سرٹفکیٹ نہیں لے سکے،برطانیہ میں پرائیویٹ ڈاکٹر جو نواز شریف کے پیسوں پر چل رہا ہے وہ انکو لکھ کر دے گا کہ آپ جائین ایسا نہیں ہو سکتا
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی آرڈر کے بعد فالو اپ کاروائی ہے اس میں پہلے تو مفرور قرار دیا جا سکتا ہے پھر انکو سزا بھی مل جائے گی جو تین سال تک ہو سکتی ہے، اس سے بچنا آسان نہیں ہو گا، اسکے فوری بعد پاکستان میں جائیدادوں کے قرقیوں کے احکامات آئیں گے انکی سب جائیداد بچوں کے نام پر ہے، شاید ایک آدھ انکے اپنے نام ہو، مفرور کا مطلب ہے کہ پھر وہ سیاست سے باہر ہو جاتے ہیں، میاں صاحب سعودی عرب میں ریٹائرڈ افسر سے رابطے میں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ایک بار سعودی حکام سے مل لیں،عمرہ کرنے کے بہانے جائیں اور وہ انکو مل لیں ان سے ناراضگیوں کو میاں صاحب دور کرنا چاہتے ہیں، جن صاحب سے میاں صاحب رابطے میں ہیں انہوں نے پاکستان بھی کالز کرنا شروع کر دی ہیں اور راہ ہموار کرنا شروع کر دی ہے،اور وہ محمد بن سلمان کے قریب مانے جاتے ہیں لگتا یہ ہے کہ آجکل سعودی حکومت تھوڑی بہت پی ٹی آئی سے ناراض اور قریشی کے بیان سے دکھی ہے، اگر میاں نواز شریف کا گرین سگنل مل گیا تو پھر انکا آنا بڑا آسان ہے کیونکہ انکے پیچھے مڈل ایسٹ کی طاقتوں کا نہ صرف ہاتھ بلکہ رقم بھی ہو گی، انکے سلیپر بھی ایکٹو ہو جائیں گے،میاں صاحب اگلے پندرہ بیس دن وش کر رہے ہیں کہ کسی طرح انکی ملاقات ہو جائے
نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال
عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا
میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو
نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت
نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی
نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس
نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ حارث بڑے مایہ ناز وکیل ہیں، ایک بات نوٹ کریں پچھلے ایک ڈیڑھ سال میں جتنے بھی ن لیگی پکڑے گئے کسی نے بھی خواجہ حارث کو دوبارہ وکیل نہیں کیا،سعد رفیق ہوں، سلمان رفیق ، خاقان عباسی،یا کوئی اور ہو، ن لیگ والے خواجہ حارث سے دور ہیں، وہ دیکھ رہے ہیں کہ خواجہ حارث سے دور ہیں خواجہ حارث اور دیگر وکلا جو پہلے تھے لیگلی مشکل کر دیا تھا، نواز شریف کو مینج کر دیا گیا تھا، سروسز، پنجاب کا چیف منسٹر مینج ہوا اس بہانے وہ باہر گئے، خواجہ حارث نے کورٹ میں جو کہا تھا ہم نے خود اسکی ایک دو ہیرنگ اٹینڈ کیں،وہ چھوٹے وکیل تو نہیں، ن لیگ کے لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید وکالت صحیح نہیں ہو رہی، آج کا فیصلہ میاں صاحب کے بہت خلاف اور دو ٹوک ہے، آنے والے دنوں میں نواز شریف کی مشکلات بڑھنی والی ہیں
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز یہ سمجھتی ہین کہ اب حکومت جانے والی ہے، جیسے اب انہوں نے کہا کہ مکافات عمل ہے، عمران خان کی حکومت کمزور ضرورہے، مورال گراؤنڈ ضرور ڈاؤن ہوا ہے، پی پی کی سیاست سندھ کی سیلاب میں بہہ گئی،مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان اور عقلمند انسان ہیں انکی بصیرت سوجھ بوجھ کے مخالفین بھی قائل ہیں وہ ہر چیز میں پرسنل ہوئے ہوئے ہیں، ایم کیو ایم، ق لیگ حکومت کے ساتھ ہے، یہ چھ سیٹوں کا اگر فرق ہے تو پھر بھی اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی، کرنا چاہیں تو کر لیں لیکن کچھ نہیں کر سکتے، اپوزیشن اندر سے تقسیم ہے، عمران خان بھی غلطی کر رہے ہیں اور کر سکتے بھی ہیں، سعودی عرب کے حوالہ سے جو قریشی کا بیان آیا اس سے مڈل ایسٹ میں پاکستان کی پوزیشن کو کمزور کر دیا، اسکی وجہ سے فائدہ ہوا کہ ترکی اور قطر پاکستان کی ہر قسم کی سپورٹ کرنے کو تیار ہو گئے کیونکہ وہ سعودیہ کے خلاف ہیں، عمران خان کی حکومت آئیڈیل حکومت نہیں لیکن مریم کو سمجھنا پڑے گا کہ اسکے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، زرداری صاحب چاہتے ہیں انکے قریبی حلقوں نے بتایا کہ وہ کہتے ہیں کہ حکومت کو ٹائم پورا کرنے دیں،تا کہ اسکے بعد ہمیں یہ پیس فلی کام کرنے دیں،
نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی