سڈنی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں وقار یونس کی شرکت
سڈنی: پاکستان کے کوچ اور سابق کرکٹر وقار یونس نے آسٹریلیا میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔
باغی ٹی وی : آسٹریلیا میں فلسطینی عوام سے حمایت اور اظہار یکجہتی کے لئے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وقار یونس نے بھی اپنے بیٹے ازان وقار کے ہمراہ شرکت کی اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا-
اس ضمن میں سابق قومی کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنی ٹوئٹ میں مظاہرے کی تصاویر شئیر کیں اور لکھا کہ یا اللہ ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کریں-
Ya ALLAH help our brothers and sisters in #Palestine. Expressing solidarity with Palestinians #FreePalaestine Joining the protesters in Sydney and the rallies around the world against Israeli military attacks @13kamilkhan @AzaanWaqar pic.twitter.com/iLYfUjVOYM
— Waqar Younis (@waqyounis99) May 22, 2021
انہوں نے کہا کہ سڈنی اور دنیا ھر میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف نکالی گئی اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے نکالی گئی ریلیوں میں شریک ہوں-
فلسطین میں اسرائیل کی اس جارحیت اور دہشت گر دی پر پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہو ئے جن میں معروف ، سیاسی اور شوبز شخصیات کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی کی معروف شخصیات نےبھر پور شرکت کی-
11 دن کی خونریزی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی ہو گئی
خیال رہے کہ اسرائیل اور امریکہ پر جارحیت روکنے کے لئے بین الاقوامی دباؤ ڈالنے کے بعد 21 مئی کو 11 دن بعد جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 240 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 1900 افراد زخمی ہیں1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
جبکہ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔