سکھ فوجی نے بھارتی آرمی چیف کو وارننگ دے دی

0
48

سکھ فوجی نے بھارتی آرمی چیف کو وارننگ دے دی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . سابق آرمی آفیسر سکھ نے بھارتی آرمی چیف منوج مکھر جی دے دی . سکھ آفیسر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جناب آرمی چیف اس وقت سکھ کیمیونٹی بھارت میں احتجاج کر رہی ہے.اسی طرح دیگر قومیتیں بھی بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں. ہمارا مطالبہ ہے آپ بھارت سرکار کے بہکاوے میں آکر سکھوں اور کسان بھائیوں کے خلاف آپریشن نہ کریں . یہ حکومت اب آپ سے ایسا چاہے گی. اگر ایسا ہوا تو ملک کی سالمیت اور بہتری کےلیے نہیں ہوگا .
فوجی سکھ رہنما نے کہا کہ آپ کو بھارت کی جاہل حکومت کی بات نہیں ماننی چاہیے اور ہمارے جائز مطالبات کا خیال رکھنا چاہیے کہ 1986یا 1947 جیسے حالات پیدا نہ ہوں اگر ایسا ہواتو آپ اندازہ ہونا چاہیے کہ پھر بھارت کے لیے یہ کتنا نقصان دہ ہوگا.


واضح رہے کہ اس احتجاج کے ساتھا ساتھ سکھ کسانوں نے خالصتان کا مطالب بھی کردیا ہے. زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کا اثر پورے ملک میں دکھائی دے رہا ہے۔ دہلی میں جاری کسانوں کے دھرنا کے درمیان مختلف ریاستوں میں بھی کسانوں کے ساتھ ساتھ دیگر تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں نے بھارت بند کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس دوران گزشتہ 13 دنوں سے دہلی کے سنگھور بارڈر پر کسان دھرنا دے رہے ہیں۔زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کے درمیان پنجاب میں سڑکیں ویران نظر آرہی ہیں۔ بھارت بند کا اثر پنجاب کے پٹیاکہ، بٹھنڈا، سنگرور، جالندھر،کسانوں کے بھارت بند کا اثراور احتجاج بھارت کی مختلف ریاستوں میں نظر آ رہا ہے۔ بنگال میں ٹریڈ یونینوں نے کسانوں کے حق میں مارچ نکالا، وہیں بہار کے دربھنگہ میں آر جے ڈی کارکنان نے زرعی قوانین کی مخالفت میں ٹائر نذر آتش کر دیئے۔کرناٹک میں کانگریس لیڈران نے اسمبلی کے باہر کسانوں کے حق آواز اٹھائی۔ کرناٹک کے ہی کلبرگی میں لیفٹ کارکنان نے بس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا.

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار ک

و چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

متنازعہ شہریت ایکٹ، احتجاج پر ایک اور غیر ملکی کو بھارت چھوڑنے کا حکم

 

آندھرا پردیش میں کسان یونینوں نے زرعی قوانین کے خلاف بلائے گئے بھارت بند کی حمایت میں جماعتوں نے مظاہرہ کیا۔اتر پردیش کے الہ آباد میں سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ٹرین روک دی ہے۔ بھارت بند کے دوران سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے بندیل کھنڈ ایکسپریس کو روک دیا اور نعرے بازی کی۔لدھیانہ، امرتسر سمیت دیگر اضلاع میں دکھائی دے رہا ہے

مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔

 

Leave a reply