وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،
اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، ڈی جی رینجرز میجر جرنل اظہر وقاص، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب، چیف کلیکٹر کسٹمز یعقوب ماکو، ڈائریکٹر ایف آئی اے زعیم اقبال اور دیگر شریک ہوئے،
اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس گزشتہ ایپکس کمیٹی کا تسلسل ہے، صدر پاکستان آصف علی زرداری نے امن امان پر کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس کیا، صدر مملکت نے کچے میں ڈاکوؤں کے سہولتکاروں کو بھی گرفت میں لانے کی ہدایت کی ہے، صدر مملکت نے منشیات کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کی ہدایت دی، صدر پاکستان نے زمینوں پر قبصوں کو ناقابل برداشت قرار دیا، سندھ حکومت صدر مملکت کے احکامات پر مکمل عمل کرے گی، سندھ حکومت صوبے میں امن امان کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے، اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کیلئے جامع حکمت عملی بنائی ہے، ان تمام محرکات پر کام ہو رہا ہے جو اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے اسباب ہیں، سندھ حکومت ڈرگ مافیا اور اسمگلنگ کے خلاف بھر پور کام کر رہی ہے،
منشیات کے کاروبار میں ایک نائیجیرین گرفتار
اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائیز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس شرجیل انعام میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ایک نائیجیرین کو گرفتار کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں کریک ڈاؤن میں 3 منشیات فروش مقابلے میں مارے گئے ہیں،منشیات کے کاروبار سے متعلق 164 مقدمات درج کیے اور 166 گرفتاریاں ہوئی ہیں، کریک ڈاون میں 4.3 کلو گرام ہیروئن، 419.472 کلو گرام چرس اور 1200 کلو گرام بھنگ برآمد کی ہے۔
منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں منشیات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا کہنا تھا منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ادارے قائم کیے جائیں، نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں کے ساتھ ملکر آپریشن تیز کرے، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا منشیات کے خلاف آپریشن میں سندھ حکومت کی بھر پور مدد کی جائے گی۔
کراچی پولیس چیف کے آفس پر حملے کا ایک ملزم مدرسے کا معلم تھا، شرجیل میمن کا انکشاف
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو فوری طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کوئی بھی جرائم پیشہ افراد کی سہولت کاری کرے گا تو ایکشن لیا جائے گا،کراچی پولیس چیف کے آفس پر حملے کا ایک ملزم مدرسے کا معلم تھا، حملے میں معلم کا ملوث ہونا تشویش کی بات ہے، اس طرح کے لوگ کسی بھی یونیورسٹی یا مدرسے میں ہوں ان کی مکمل مانیٹرنگ ہوگی،اب منشیات فروشوں کے برے دن شروع ہوگئے ہیں، منشیات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، 40 سے 45 دن میں محکمۂ ایکسائز نے 200 ملزمان گرفتار کیے ہیں، اس وقت ایکسائز اور نارکوٹکس کا محکمۂ متحرک ہے، ہم ایکسائز اور نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ میں مزید تبدیلی لائیں گے، کچھ لوگ اسکولوں اور گھروں میں منشیات سپلائی کر رہے ہیں،وفاقی اور صوبائی ادارے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں، سندھ میں رینجرز، پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کارروائی کریں گے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے، غیر قانونی طور پر مقیم افراد مختلف جگہوں پر شیلٹرز لے رہے ہیں، جہاں یہ شیلٹر لے رہے ہیں اس جگہ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے
اسرائیل کا پیسہ استعمال کرنیوالے عمران خان نے ایمانداری کا ماسک لگایا ہوا تھا،شرجیل میمن
صحافی دوست شرجیل میمن کا اقدام، کراچی پریس کلب کی گرانٹ 5 کروڑ سے 10 کروڑ کر دی
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے اراکین کا شرجیل میمن کےوزیر اطلاعات مقرر ہونے کا خیرمقدم
عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن
آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن
استعفیٰ دیتا ہوں سب مل کر میری نشست پر الیکشن لڑ لیں ،شرجیل میمن کا چیلنج
ہم کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتے،عمران کی اہلیہ قابل احترام ہیں،شرجیل میمن
جب بھی پیپلز پارٹی نے احسان کیا ، ن لیگ نے پیٹھ میں چھرا گھونپا،شرجیل میمن
لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں،شرجیل میمن