سندھ ہائیکورٹ،بلدیاتی اداروں میں ٹرانزٹ افسران کی تقرری اور بلدیاتی اداروں کو باااختیار بنانے سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی
سندھ ہائی کورٹ نے ٹائونز اور یوسیز کو فوری بجٹ اور مالی اختیارات دینے کا حکم دے دیا ، عدالت نے حکم دیاکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق ٹائونز اور یوسیز کو فوری مالی اختیارات دیے جائیں ،عدالت نے یوسیز کے ملازمین کی ذمہ داریوں کی تفویض کا عمل بھی فوری مکمل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور دیگر کی درخواست نمٹا دی ،سرکاری وکیل نے کہا کہ دیگر اضلاع کی یوسیز میں ضمنی الیکشن مکمل ہوجاۓ تو فنڈز منتقل کردیے جائیں گے،قائم مقام چیف جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ کون سے الیکشنز رہ گئے ہیں ؟ کیوں مکمل نہیں ہورہا یہ پروسیس ؟؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ مختلف اضلاع میں بتدریج ہورہے ہیں الیکشن ، وکیل جماعت اسلامی نے کہا کہ یوسیز کے ملازمین کے تبادلے اور ذمہ داریوں کی تفویض کا عمل بھی مکمل نہیں ہوا،جب تک یوسیز فعال نہیں ہوں گی نچلی سطح تک اختیارات منتقلی کا عمل مکمل نہیں ہوگا، حکومت سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کرکے منتخب نمائندوں کو غیر فعال کردیا ہے،الیکشن تاخیر سے ہوئے،اپریل میں یوسیز کے الیکشن مکمل ہوئے،جون میں سٹی کونسل اور ٹاؤنز کے ایوان مکمل ہوئے،لیکن اختیارات منتقل نہیں کیے جارہے
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 140 کے تحت مقامی حکومتوں کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے، حکومت سندھ نے جماعت اسلامی کی جدوجھد کے بعد ڈھائی سال کی تاخیر سے بلدیاتی الیکشن کروائے، 15 جون کو میئر اور ٹاؤن چیئرمین سمیت منتخب نمائندوں کی حلف برداری بھی ہو چکی ہے،
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری
اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی
اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید
فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان