سندھ حکومت پی ٹی آئی کارکنان پر ظلم کررہی ، حلیم عادل شیخ نے لگائے سنگین الزامات

0
31

2:25 PM سندھ حکومت پی ٹی آئی کارکنان پر ظلم کررہی ، حلیم عادل شیخ نے لگائے سنگین الزامات

باغی ٹی وی : سندھ سندھ کے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے،پیپلزپارٹی اپنے آپ کو جمہوریت کا چیمپین سمجھتی ہے.سندھ حکومت پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے،پیپلزپارٹی اپنے آپ کو جمہوریت کا چیمپین سمجھتی ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کے ساتھ ناروا سلوک کررہی ہے،ایسےجھوٹے مقدمات سے پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈرایا نہیں جاسکتا.

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مجبور ہوکر آئی جی سندھ مشتاق مہر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا، وہ اپنی زمہ داریاں پوری طرح نبھاتے تو یہ نوبت نہ آتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این اے 249 میں ٹکٹ دینے کامعاملہ سیاسی ہے، اس پر پارٹی کا جو فیصلہ ہے وہ مقدم ہے۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت نے حراست میں لیا تھا جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ ان پر تشدد کیا گیا . اس طرح سندھ میں دیگر پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی یہی شکایت ہے کہ ان کو ساسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے . پیپلز پارٹی اپنی حکومت اور وسائیل کو استعمال کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے رہنماوں اور کارکنان کو نشانہ بنا رہی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ان کے رہنما ؤں کے خلاف بنے کرپشن کے مقدمات کر ختم کرانا ہے .

Leave a reply