سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان

0
40

کراچی : سندھ میں27 دسمبر کو محترمہ بےنظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا،چھٹی کے روز تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق27 دسمبر کو صوبائی حکومت کے ماتحت تمام دفاترمیں بند رہیں گے۔
یاد رہے 27 دسمبر2007 کو محترمہ بےنظیر بھٹو کو راولپنڈی میں دہشتگرد حملے میں شہید کردیا گیا تھا،اور ہرسال ان کی برسی منائی جاتی ہے۔دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے اسکولوں میں 3جنوری سے چھٹیاں دینے کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول دوبارہ مرتب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، سندھ کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر بروز پیر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ این سی او سی نے تین جنوری سے چھٹیاں دینے کی ہدایات دی ہیں۔
اب محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں چھٹیاں 20 دسمبر سے دینے کے بجائے تین جنوری سے کرنے کی بات کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کو ازسرنو مرتب کیا جائے،3 جنوری سے سردیوں کی چھٹیاں شروع کی جائیں۔ محکمہ داخلہ نے اپنی سفارشات این سی او سی کی ہدایت کے مطابق محکمہ اسکولز، کالجز اور جامعات کو ارسال کردی ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے سردی کی تعطیلات پر محکمہ داخلہ سندھ کے خط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں سردیوں کی چھٹیاں شروع ہو چکی ہیں، سندھ میں سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق 20 دسمبر سے یکم جنوری ہی تعطیلات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبے اپنے شیڈول کے تحت چھٹیاں کررہے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے تعطیلات کے مسئلے کو غیر ضروری طور پر طول دیا جارہا ہے، صوبائی معاملے پر وفاق کی مداخلت غیر ضروری ہے، وفاقی وزارت تعلیم غیر سنجیدہ اور قوت فیصلہ سے محروم ہے۔انہوں ںے مزید کہا کہ سردیوں کی تعطیلات ہر سال کا معاملہ ہے، کیا صوبے اس قابل نہیں کہ وہ خود اس کو طے کرسکیں۔

Leave a reply