پنجاب: اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز

0
36

لاہور: پنجاب میں اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا اسکول جانے والے بچوں کے لیے ’دودھ پروگرام‘ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

پی ٹی آئی پی ٹی آئی کو ہرا رہی ہے:یہ غلطیاں کامیابی کے زینے ہیں :اللہ خیر کریں گے:ان شا اللہ :فواد…

صوبائی وزیرلائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نےکہا کہ دودھ ایک مکمل غذا ہےجو بچوں کی نشوونما اور بڑھوتری کےلیےنہایت ضروری ہے،پاکستانی بچوں میں غذائی قلت اور نشوونما کی کمی کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے،مویشی پال اور کا شتکارفوڈ چین سسٹم کی بنیادی اکائیاں ہیں لہذامویشیوں کی غذائی ضروریات پورا کرنے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک کوشاں ہے اس اہم منصوبہ کی افادیت اور بچوں میں غذائی کمی کےنقصانات کے بارے میڈیا کو بھرپورکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے-

کیا میں دہشت گرد ہوں؟ مولانا طارق جمیل سعودی سفیر کے پاس پہنچ گئے

ا نہوں نے کہا کہ اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ویٹرنری یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کا اشتراک شامل ہے ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔

سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں ویٹرنری یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کے مابین تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے اور مہمانان خصوصی نے بچوں میں دودھ کے ڈبے تقسیم کرکے منصوبہ کا باقاعدہ آغاز بھی کیا-

وزیراعظم صاحب : ہمیں آپ پراعتبار بھی اور اعتماد بھی ہے:کشمیریوں‌ کا عمران خان…

Leave a reply