سندھ کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا، آخر کیا وجہ بنی

سندھ کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا، آخر کیا وجہ بنی

باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ اگر ضروری ہوتو ریلوے کالونی سے لوگوں کو نکالیں۔ انہوں ںے کہا کہ تمام متاثرین کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں۔ آج منعقد ہونے والا سندھ کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ اب یہ اجلاس بدھ کے دن منعقد ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کور کمانڈر کراچی سے بھی صورتحال پر بات چیت کی جس میں انہیں فوج کی جانب سے مکمل مدد و تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سید مراد علی شاہ نے شرکائے اجلاس کو بتایا کہ گیس کی چیکنگ اورائیرکوالٹی چیک کرنے کے حوالے سے پاک فوج بھرپورمدد کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ سے بھی بھرپور مدد لی جائے گی۔

واضح‌رہے کہ زہریلی گیس سے متاثرہ دو سو سے زائد افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زہریلی گیس سے کراچی کی ساحلی پٹی سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے ،کراچی کے شہری پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں.

شہر قائد میں زہریلی گیس، کسٹم ہاؤس کے ملازمین بے ہوش، کسٹم ہاؤس کو تالے لگ گئے

کراچی میں زہریلی گیس کا اخراج کہاں سے ہوا؟ چیئرمین کے پی ٹی بول پڑے

کراچی میں زہریلی گیس کا پھر حملہ، ہلاکتیں 8 ہو گئیں،مریضوں میں اضافہ

کراچی میں زہریلی گیس کہاں سے آئی؟ جوڈیشیل تحقیقات کا مطالبہ سامنے آ گیا

زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال

زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج

زہریلی گیس سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت معمار بی بی، یاسمین، رضوان، عظیم اختر، احسن، رابش 35 سالہ زیب النساء، 40 سالہ عمران40 اور 50 سالہ یوسف50 کے طور پرہوئی ہے۔

کیماڑی سمیت دیگر علاقوں میں اسکول بند کردیے گئے، فیکٹریوں میں کام بند کرکے ملازمین کو چھٹی دے دی گئیم ماسک کی فروخت میں اضافہ ہو گیا جبکہ ماسک کی قیمت ڈبل ہو گئی، شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کیے جا رہے ہیں،

Comments are closed.