سندھ میں مون سون کا نیا اسپیل،بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

0
50

سندھ میں مون سون کے نئے اسپیل کی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

باغی ٹی وی : کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، حیدرآباد اور میرپورخاص سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفےسے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

سندھ میں بارشوں سے تباہی،مزید9 افراد جاں بحق،فوج سے مدد طلب

بھٹ شاہ میں کراڑجھیل کا پانی شہر میں داخل ہونے سے شہر میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا مٹیاری میں 400 سے زائد کچے مکانات گر گئے، متاثرین قومی شاہراہ پر جھونپڑیاں بنا کر بیٹھنے پر مجبور ہو گئے جبکہ پڈعیدن کی نصرت کینال میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔

خیرپور میں سیلابی ریلوں نے حفاظتی بندوں میں کٹاؤ ڈال دیا، شہر میں جگہ جگہ دو سے تین فٹ پانی جمع ہوگیا نواب شاہ کے قریب سیم نالے میں شگاف سے درجنوں آبادیاں ڈوب گئیں دوسری جانب بارشوں کے بعد بدین میں رابطہ پل زیرِ آب آگیا۔

دادوکی تحصیل جوہی، میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں بارشوں کے باعث متعدد مکانات گر گئے جبکہ حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور دیگر شہروں میں بھی نظامِ زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے۔

بلاول بھٹو کا بارش متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینےکا اعلان

شہر کےمختلف علاقوں میں بارش اور خراب موسم کے باعث انٹر بورڈ اور جامعہ کراچی کے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں امکانی بارشوں کی پیش نظر تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا ملتوی کیے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق وسطی بھارت میں موجود مون سون سسٹم سندھ پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں 24 اور 25 اگست کو کراچی میں بادل برس سکتے ہیں۔

بلاول بھٹوکا وزیر اعلیٰ سندھ کےہمراہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کا دورہ

Leave a reply