گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک مریض نے دم توڑ دیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4487 ہوگئی ہے اور 11134 ٹیسٹ کرانے سے 293 نئے کیسز سامنے آئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعلی ہاوس سے جاری ایک بیان میں کہا کہ11134 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 293 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 2.6 فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 3253184 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں264354 کیسز کی تشخیص کی گئی ان میں سے 96.7 فیصد یعنی 255511 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 مریض بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 249 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 39 کو وینٹیلیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق 293 نئے کیسوں میں سے 128 افراد کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 61 ، ضلع جنوبی 37، ضلع وسطی 14 ، ضلع ملیر9، ضلع کورنگی 5، ضلع غربی 2شامل ہیں۔حیدرآباد 18، گھوٹکی 15، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد 13، مٹیاری 10، ٹھٹھہ اور خیرپور 7، ٹنڈو محمد خان اور قمبر 6، سجاول 5، نوشہروفیروز 4، جیکب آباد اور جامشورو 3، لاڑکانہ اور سکھر ایک ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 293 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
Shares: