ن لیگ کوکچھ ہوگیا:فتووں کی مشین چلادی:پی ٹی آئی ،ٹی ایل پی،بی اے پی،پی پی اوراب جماعت اسلامی پرحملہ کردیا

0
44

لاہور:ن لیگ کوکچھ ہوگیا:فتووں کی مشین چلادی:پی ٹی آئی ،ٹی ایل پی،بی اے پی،پی پی اوراب جماعت اسلامی پرحملہ کردیا،اطلاعات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد ن لیگ نے اپنے سوا باقی تمام جماعتوں پرنافرمانی اوربے وفائی کے فتوے لگانے شروع کردئیے ہیں‌

ویسے تو ن لیگ کا رویہ شروع دن سے ہی یہی رہا کہ جو لکیر کا فقیر نہیں بنتا ن لیگ اس کے خلاف باقاعدہ مہم جوئی کرتی ہے اوراخلاقیات کی تمام حدیں پارکرجاتی ہے لیکن ن لیگ کے اس انتقام میں شدت پچھلے چند ہفتوں سے دیکھنے میں‌ آرہی ہے ،

ذرائع کے مطابق جب سے سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کوناکامی اٹھانا پڑی اورپھرسینیٹ میں‌اپوزیشن لیڈرکے حوالے سے جوشکست اٹھانا پڑی اس کے بعد ن لیگ کی توپوں کے رخ ہراس شخص اورہر اس پارٹی کی طرف ہوگیا ہے جس نے نواززشریف کی خاطرقربانی کا بکرا بننے سے انکارکردیا ہے

آج جب سے یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈربنے ہیں اس وقت سے ن لیگ کی طرف سے پیپلزپارٹی کے خلاف جوکچھ ان کی زبان سے نکل رہا ہے وہ سننے کے قابل نہیں ، پہلے مریم نوازنے پی پی پرانہتائی گھٹیا حملے کیے پھرشاہد خاقان عباسی نے فائر کھول دیا ، اس کے بعد رانا ثنااللہ بپھر گئے اورنوازشریف کے علاوہ سب کو گندہ قراردیا اوریوسف رضا گیلانی کووہ طعنے دیئے جوپی ڈی ایم کے وجود کوتوڑکررکھ دینے کے لیے کافی ہیں‌

یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں تھا کہ ن لیگ نے جماعت اسلامی کوآڑے ہاتھوں لیا اورمنافقانہ رویے کے طعنے دیئے

یہی وجہ ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے مابین ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن ردِ عمل سے خود کو نہ روک سکی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلقات پر مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی آمنے سامنے آ گئے ہیں، دونوں جماعتوں کی جانب سے ایسی ٹوئٹس سامنے آئی ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ن لیگ اس تعلق سے کتنی ناخوش ہے۔

 

اس سلسلے میں پہلا ٹوئٹ آج ن لیگی رہنما احسن اقبال کی جانب سے آیا، انھوں نے لکھا سراج الحق نے آخر کار جماعت اسلامی کا پی پی سے الحاق کر دیا۔

احسن اقبال نے لکھا کہ امیر جماعت اسلامی ڈسکہ ضمنی انتخاب اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے غیر جانب دار رہنے کا اعلان کرتے رہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور پی پی دونوں کو نیا سفر مبارک ہو۔

 

اس ٹوئٹ پر جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا گیلانی صاحب کو سینیٹر آپ نے منتخب کرایا، جماعت اسلامی نے نہیں۔

سیکریٹری انفارمیشن جماعت اسلامی نے ٹوئٹ کا جواب ٹوئٹ سے دیتے ہوئے لکھا، مریم نواز نے جلد یا بدیر فتح کی مبارک دی تھی ہم نے نہیں، چیئرمین کے لیے بھی ووٹ ن لیگ نے دیا۔

انھوں نے نصیحت کی کہ جماعت اسلامی کے لیے پریشانی ہونے کی بجائے اپنے رویے میں تبدیلی سے آگاہ کریں۔

Leave a reply