گذشتہ روز کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا سیکیورٹی فورسز کی بہادری سے کاروائی کرنے پرجہاں عوام ،شوبز ستارے اور معروف شخصیات نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں-
باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شوبز ستاروں نے اپنے ٹویٹس میں کراچی بلاسٹ میں شہید ہونے والے اور بلاسٹ کو ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے بُہادر نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا-
Thank You soilders, You both are real heroes. Bahut shukria – Allah bless you both. #KarachiStockExchangeAttack pic.twitter.com/dYE9KkQ7RH
— Naveed Raza (@naveedrazaactor) June 29, 2020
اداکار نوید رضا نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے سندھ پولیس کے سپاہیوں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ دونوں اصلی ہیرو ہیں-
آپ کی عظمت کو سلام۔ 🙏🙏🙏 #KarachiStockExchange pic.twitter.com/R3H6HQwwtn
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 29, 2020
علی ظفر نے لکھا کہ آپ کی عظمت کو سلام-
پاکستان پولیس ریپڈ رسپانس فورس نے صرف 8 منٹ میں بھارتی فوج کے تربیت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ بھارت 8 دن تک اپنے ہی بنائےدہشتگردوں سے تاج ہوٹل خالی نہیں کرواسکا تھا
یہ ریپڈ رسپانس فورس جنرل پرویز مشرف نے بنائی تھی جسے پاک فوج SSG کی تربیت حاصل ہے شکریہ پرویز مشرف❤️
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 29, 2020
اداکارہ و میزبان وینا ملک نے لکھا کہ پاکستان پولیس ریپڈ رسپانس فورس نے صرف 8 منٹ میں بھارتی فوج کے تربیت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ بھارت 8 دن تک اپنے ہی بنائےدہشتگردوں سے تاج ہوٹل خالی نہیں کرواسکا تھا یہ ریپڈ رسپانس فورس جنرل پرویز مشرف نے بنائی تھی جسے پاک فوج SSG کی تربیت حاصل ہے شکریہ پرویز مشرف-
بھارتی فوج کے تربیت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے کیلئے ہمارے پولیس کے یہ جوان ہی کافی ہیں ❤#KarachiStockExchange pic.twitter.com/sC7PqwCulJ
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 29, 2020
وینا ملک نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کے تربیت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کیلئے ہمارے پولیس کے یہ جوان ہی کافی ہیں-
What a resilient nation we have become…. So happy and proud to know tht even during the attack on KSE, the traders decided not to stop trading even for a second. May Allah bless the shaheeds & those who defended us. Dil se dua❤️ https://t.co/GWBla9Mb7V
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) June 29, 2020
حمزہ علی عباسی نے لکھا جہ ہم کتنے لچکدار قوم کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں …. کے پاکستان ایکسچینج پر حملے کے دوران بھی یہ جان کر بہت خوشی ہوئی اور فخر ہے کہ تاجروں نے فیصلہ کیا کہ ایک سیکنڈ کے لئے بھی تجارت بند نہ کریں۔ اللہ شہیدوں اور ان لوگوں کا بھلا کرے جنہوں نے ہمارا دفاع کیا۔ اُن سب کے لئےدل سے دعاگو ہوں-
حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ شہزادے! اللہ کا شکر 8 منٹ سے کم عرصے میں انہوں نےحملہ ناکام بنا دیا گیا۔
Balochs are proud Pakistanis 🇵🇰#KarachiStockExchange https://t.co/cyHT56FLes
— Sanam Balochians (@SanamBalochfans) June 29, 2020
صنم بلوچ نے لکھا بلوچ پاکستان کا فخر ہیں-
No amount of gratitude is enough to thank the security personnel deployed outside the #KarachiStockExchange who today averted what could have been a bloodbath – we shall forever remain indebted!#Karachi #Pakistan pic.twitter.com/g5wWw8C7oz
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) June 29, 2020
اداکار و گلوکار فرحان سعید نے لکھا کہ کاراچی اسٹاک ایکسچینج کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا ہی کافی نہیں ہے ، آج حملہ جو خون کی ہولی ثابت ہوسکتا ہے انہوں نے اسے روکا – ہم ہمیشہ کے لئے مقروض رہیں گے!
The people who trained them and funded them must pay the price our security guards and cops blood is not so cheap !#PakistanStockExchange
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) June 29, 2020
منیب بٹ نے لکھا کہ جن لوگوں نے انہیں تربیت دی اور ان کو مالی اعانت فراہم کی ، وہ لازمی طور پر ہمارے سکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکاروں کے خون کی قیمت ادا کریں۔
Know Your Heroes.
The two brave men,Constable Khalil & Constable Muhammad Rafiq of Rapid Response Force Sindh Police neutralized all terrorists in KSE Attack.
اِنہی جوانوں سے منسوب ہیں بہادری اور شجاعت کی داستانیں۔#KarachiTerroristAttack#KarachiStockExcahnge#SindhPolice pic.twitter.com/mm30OvLTds— Dr. Shaista Lodhi (@IamShaistaLodhi) June 29, 2020
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے کہا کہ اپنے ہیرو کو جانتے ہو۔ریپڈ رسپانس فورس سندھ پولیس کے دو بہادر افراد ، کانسٹیبل خلیل اور کانسٹیبل محمد رفیق نے کے ایس ای اٹیک میں تمام دہشت گردوں کو بے اثر کردیا۔شائستہ نے لکھا کہ اِنہی جوانوں سے منسوب ہیں بہادری اور شجاعت کی داستانیں-
We Love u.
Salaamat Raho https://t.co/wSifUr7JH2— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) June 29, 2020
گلوکار ابرارلحق نے ڈاکٹر شائستہ لودھی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا-
We criticise our policemen often but now is the time to appreciate them for their bravery. Salute to this hero and all others who foiled the terrorist attack today #KarachiTerroristAttack #KarachiStockExchange https://t.co/sHm6L3gH2A
— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) June 29, 2020
ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ طوبی عامر نے لکھا کہ ہم اکثر اپنے پولیس اہلکاروں پر تنقید کرتے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ان کی بہادری پر ان کی تعریف کی جائے۔ ان ہیرو اور دیگر تمام لوگوں کو سلام جنہوں نے آج دہشت گردانہ حملہ ناکام بنادیا-
ہمارے پیارے پاکستان پر حملہ کرنے والا ہر دشمن اس ہی طرح ایک ذلت کہانی بن کر رہ جائیگا ان شااللہ ۰۰۰ #PakistanStockExchange #Karachi #KarachiStockExchange
— Syeda Tuba Anwar (@syedatubaanwar) June 29, 2020
سیدہ طوبی عامر نے مزید لکھا کہ ہمارے پیارے پاکستان پر حملہ کرنے والا ہر دشمن اس ہی طرح ایک ذلت کہانی بن کر رہ جائیگا ان شااللہ-
واضح رہے کہ گذشتہ روز 4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا تھا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی جبکہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھےجبکہ دوسری جانب کراچی میں اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی ہے-
بی ایل اے نے کراچی حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
زمین پر پھیلی دہشت گرد لاشوں نےبھارت کو پیغام دیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکا اب بھارتی ایجنٹ ایسے جہنم رسید ہوں گے ، کامران خان
کراچی سٹاک ایکسچینج حملہ، دہشت گردوں کا اصل ہدف کیا تھا ؟
بی ایل اے نے
کراچی حملے میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر جاری کر دیں