سندھ پولیس کی آئیڈیاز 2022 میں پہلی بار شرکت؛ سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے ایس ایس یو، اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (SWAT) انفارمیشن ٹیکنولوجی ونگ کی نمائش
سندھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ایکسپو سینٹر میں 15 سے 18 نومبر 2022 تک بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (IDEAS) 2022 کے 11ویں ایڈیشن میں شرکت کررہا ہے۔ بین الاقوامی نمائشی تقریب میں سندھ پولیس کی یہ پہلی شرکت ہے۔
اس تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج، قومی اور بین الاقوامی دفاعی صنعتوں، OEMs، کاروباری افراد اور اعلیٰ سطح کے قومی اور بین الاقوامی دفاعی وفود کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ جدید طرز پر آئیڈیاز کے انعقاد کا مقصد دفاعی خریداروں اور فروخت کنندگان کو ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
سندھ پولیس ہال نمبر 8 (مارکیو) پاکستان پویلین میں اپنی خدمات کی نمائش کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس میں محکمہ جدید پولیسنگ اور جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کونظام میں شامل کرنے کی جانب اپنے سفر کی عکاسی کر رہا ہے۔ یہ جدید ترین ہتھیاروں اور کمیونیکیشن سسٹم سے لیس پیشہ ورانہ اور تربیت یافتہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (S.W.A.T) کی خدمات و خصوصیات کو بھی اجا گر کر رہا ہے۔مہمانوں کو سندھ پولیس کی جانب سے مجرموں کو پکڑنے کے لیے حال ہی میں لانچ کی گئی ’تلاش‘ ایپ کے بارے میں بھی بریفنگ دی جا رہی ہے۔
بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے
والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم
بچوں کے ساتھ بدفعلی، بنائی جاتی تھیں ویڈیو، خواتین بھی تھیں گھناؤنے کام میں شامل
معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر
شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام
اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ ماضی قریب میں سندھ پولیس خاص طور پرسیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے اپنی خدمات کے دائرہ کو وسیع کیا ہے اور جدید تکنیکس اور ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے جسکو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ پولیس کی قیادت نے نمائش میں اپنی خدمات کی خصوصیات کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی پولیس کے مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔