سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں ضمنی الیکشن،پی ڈی ایم کیا کرنیوالی ہے؟

0
46

سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں ضمنی الیکشن،پی ڈی ایم کیا کرنیوالی ہے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

پی ایس 43 سانگھڑ ، 88 ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 میں ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہو گا،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 23 سے 28 دسمبر تک حاصل کر سکیں گے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 4 جنوری تک کی جائے گی

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو امیدوار ایپلٹ ٹریبونل میں 8 جنوری تک چیلنج کر سکیں گے ،امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی،

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ چاروں صوبوں میں تمام خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ انتخابات کے انعقاد کے دوران کویڈ 19 کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں .

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ اس وقت پورے ملک میں 8 حلقوں پر ضمنی انتخابات زیر التواء ہیں جن میں 6 صوبائی اور 2 قومی اسمبلی کی نشستیں شامل ہیں ،بلوچستان اسمبلی کی 1 ، سندھ اسمبلی کی 3، پنجاب اسمبلی کی 1 اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کی 1 نشست شامل ہے جبکہ قومی اسمبلی کیلئے پنجاب اور خبیر پختونخوا سے ایک ایک نشست خالی ہے، ان تمام حلقہ جات پر ضمنی انتخابا ت کا انعقاد کویڈ 19کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا۔

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

دوسری جانب پی ڈی ایم نے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے،پی ڈی ایم کے اجلاس میں اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر غور ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس زوم پر ہوگا۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی ریلیوں کے شیڈول پر بھی غور ہو گا۔

جب مریم نواز کو کارکن نے ہاتھ لگایا تو کیا ہوا…؟

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری

مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا

شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور کے جلسے میں جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔ دوسری جانب ن لیگ سمیت اپوزیشن اراکین پارلیمان کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ نواز شریف نے بھی اپنے خطاب میں کہا تھا کہ پارٹی رہنما استعفے جمع کروائیں جب ضرورت ہو گی مولانا فضل الرحمان کے حوالے کر دیں گے

Leave a reply