امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی قطر کے دورے پر پہنچے جہاں سراج الحق نے دوحہ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی اور فلسطین کے ایشو پر اپنی حمایت کا اعادہ کیا.ملاقات میں فلسطین کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر حماس قیادت نے فلسطینیوں کےلیے آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق چار روزہ دورہ پر ایران پہنچ گئے، ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سراج الحق ایران کے سیاسی ومذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، سراج الحق ایران کے رہنماؤں سے مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال کریں گے، امیر جماعت امت کے اتحاد سے متعلق پروگرامز میں شرکت اور خطاب کریں گے،نائب امیر کے پی صابر اعوان، ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی امیر جماعت کے ہمراہ ہیں، سراج الحق کی غیر موجودگی میں لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت ہوں گے،
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری سراج الحق کے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکی صدر بائیڈن پچاسی سال کی عمر میں تل ابیب جا سکتا ہے تو اگر میں وزیراعظم ہوتا تو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لیے غزہ ہوتا اور مسلمان حکم رانوں کو اکھٹا کر کے فلسطینی مسلمانوں کی پشت پر کھڑا کرتا۔
اگر امریکی صدر بائیڈن پچاسی سال کی عمر میں تل ابیب جا سکتا ہے تو اگر میں وزیراعظم ہوتا تو فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لیے غزہ ہوتا اور مسلمان حکم رانوں کو اکھٹا کر کے فلسطینی مسلمانوں کی پشت پر کھڑا کرتا۔ pic.twitter.com/JVfNNKzFOD
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) November 6, 2023
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری
اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی
اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید
فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان