سرینگر میں پاکستانی خواتین کا بھارت سرکار کے خلاف احتجاج ، عمران خان سے مطالبہ

0
46

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی خواتین نے ایک پھر بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان جانے کے لئے سفری دستاویزات دی جائیں

کشمیر، بھارتی فوج نے فرسٹ ائیر کے طالب علم کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے تشدد سے پولیس اہلکار زخمی

پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقہ سرینگر میں پاکستانی خواتین نے ایک بار پھر بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کیا ، خواتین کا کہنا تھا کہ سال 2010 میں کشمیری عسکریت پسندوں کی‌ آبادکاری پالیسی کے تحت کشمیر آئی تھیں لیکن یہاں بھارت سرکار نے ہمارے تمام اہم دستاویزات لے لیں جس کی وجہ سے ہم پاکستان نہیں جا سکتیں، دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان اپنے والدین ،رشتے داروں کو نہیں مل سکتیں اور نہ ہی کسی خوشی غمی کی تقریب میں شرکت کر سکتی ہیں. خواتین کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارا بنیادی حق دیا جائے، نو برس گزر گئے لیکن ابھی تک ہمیں پاکستان نہیں جانے دیا گیا،

 

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

کشمیری عسکریت پسند ذاکر موسیٰ کا جانشین کون مقرر ہوا؟ بڑی خبر آ گئی

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے کشمیر میں کالے قانون کو بے نقاب کر دیا

 

2012 میں کشمیر آنے والی پاکستانی خاتون فریدہ کا کہنا ہے کہ کئی بار مطالبے کے باوجود ہمیں دستاویزات نہیں دی جاتیں. کئی خواتین کے والدین فوت ہو گئے وہ ان کی قبر ہر بھی نہیں جا سکیں. کراچی کی رہائشی نائدہ ہوسف نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرآنے کے بعد ان کی زندگی کا سکون ختم ہو گیا ہے کیونکہ بھارت سرکار ہمیں دوبارہ پاکستان نہیں جانے دے رہی.آبادکاری کے نام پر عسکریت پسندوں کے ساتھ دھوکا کیا گیا، پاکستانی خواتین کشمیر آ تو گئیں لیکن بھارت کی حکومت نے ان کے ساتھ دھوکا کیا اور دستاویزات لے لیں ، نو برسوں میں آباد کاری بھی نہیں کی گئی. پاکستانی خواتین نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں کردار ادا کریں.

Leave a reply