سنجے دت نے سیاست میں انٹری کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اگر میں اپنا سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کروں گا تو خود اس کا اعلان کروں گا
0
141

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سوشل میڈیا پر سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ۔

باغی ٹی وی :سنجے دت نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں سیاست میں انٹری سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں سیاست میں آنے کے بارے میں پھیلی تمام افواہوں کی تردید کرتا ہوں، میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا ہوں اور نہ ہی الیکشن لڑ رہا ہوں، اگر میں اپنا سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کروں گا تو خود اس کا اعلان کروں گا، سنجے دت نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ جو خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں انہیں نظر انداز کریں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیاپر اداکار سنجے دت کی سیاست میں انٹری کی خبریں زیر بحث تھیں-

Leave a reply