شیخ رشید کا کہنا ہے سیاسی دُھنداتنی چھاگئی ہے کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہے.
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہو رہے ہیں، جب کہ معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی دُھنداتنی چھاگئی ہے کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہے۔ اب تومفتاح بھی کہہ رہےہیں کہ بانڈ کلیئر ہونےکےباوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔
سیاسی دھنداتنی چھاگئی کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہےاب تومفتاح بھی کہہ رہےہیں بانڈکلیرہونےکےباوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتاہےایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کےذخائرکم اسٹاک ایکسچینج ٹھس پیٹرول گیس ڈالرمہنگااورنایاب ہےاسمبلیاں بچانےپےمشورےہورہےہیں ملک اورتباہ حال معیشت بچانےپےکام نہیں ہورہا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 28, 2022
انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ، ترسیلات، زرمبادلہ کےذخائرکم، اسٹاک ایکسچینج ٹھس۔ پیٹرول، گیس، ڈالرمہنگااورنایاب ہے۔ اسمبلیاں بچانے پر مشورےہورہےہیں جب کہ ملک اورتباہ حال معیشت بچانے پر کام نہیں ہورہا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر 567 ممبراسمبلیوں سےمستعفی ہو جاتے ہیں توپیچھےرہ کیاجاتاہے۔ اسمبلیاں توڑیں یاچھوڑیں، لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں
اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران اوراُن کو لانےوالے دونوں افسردہ اور شرمندہ ہیں۔ اکیلے عمران خان نے13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبرکھوددی ہے، جس کی وجہ سے پی ڈی ایم الیکشن سےفراری ہے۔ واضح رہے کہ دعویٰ کیا جارہا ہے بدھ یا جمعرات تک اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہو جائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ مونس الٰہی پہلے کہہ چکے ہیں کہ جب بھی عمران خان کہیں گے اسمبلی تحلیل کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی اورمونس الٰہی نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، پرویزالٰہی مستقبل میں بھی وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ اس سے نا اہل حکومت پاکستان میں کبھی نہیں آئی، ن لیگ کی لیڈر شپ ایک دوسرے سے مشاورت کے بغیر چل رہی ہے۔