منشیات کیس میں شاہ رخ کے بیٹے آریان کو گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے افسر سمیر وانکھیڈے نت نئے تنازعات کی وجہ سے مسلسل شہ سُرخیوں میں ہیں-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیر وانکھیڈے کا مذہب سے متعلق تنازع اس وقت سے بھارتی میڈیا میں زیر بحث ہے جب ایک مقامی قاضی مزمل احمد نے دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے سمیر وانکھیڈے کا نکاح پڑھایا تھا جب کہ نکاح کے وقت سمیر وانکھیڈے اور ان کی پہلی اہلیہ دونوں مسلمان تھے۔
This is the 'Nikah Nama' of the first marriage of
'Sameer Dawood Wankhede' with Dr. Shabana Quraishi pic.twitter.com/n72SxHyGxe— Nawab Malik نواب ملک नवाब मलिक (@nawabmalikncp) October 27, 2021
بھارتی میڈیا کے مطابق قاضی مزمل احمد نے ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس نکاح نامے کو درست قرار دیا جس میں نواب ملک نے دعویٰ کیا ہےکہ یہ نکاح نامہ سمیر وانکھیڈے کا ہے۔
آریان خان کیس میں تازہ ترین پیشرفت : این سی بی آفیسرسمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گئے
قاضی مزمل احمد نے اپنے دعوے میں کہا ہےکہ سمیر وانکھیڈے کا نکاح 2006 میں ہوا تھا جس میں کئی بااثر افراد نے شرکت کی تھی جب کہ ان کی شادی مکمل اسلامی رسومات کے مطابق ہوئی تھی۔
Photo of a Sweet Couple
Sameer Dawood Wankhede and Dr. Shabana Qureshi pic.twitter.com/kcWAHgagQy— Nawab Malik نواب ملک नवाब मलिक (@nawabmalikncp) October 27, 2021
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نواب ملک نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ سمیر وانکھیڈے مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب سمیر وانکھیڈے نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی والدہ کی خواہش تھی کہ ان کی شادی مسلمان رسومات کے مطابق یو-
سمیر وانکھیڈے کے مطابق ان کے والد کا تعلق ہندو مذہب سے تھا البتہ ان کی ماں مسلمان خاتون تھیں۔