![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/04/Capture-47.png)
اسلام آباد:پی پی نواز نورعالم کےضمیرکوکیوں جھنجھوڑا؟مصطفیٰ نوازنےایک شہری کومُکارسید کردیا ،اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کےنجی ہوٹل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو جملہ کسنے پر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نامعلوم شخص کو مکا مار دیا۔
نورعالم آپ نے اچھی روایت قائم نہیں کی:ہمارے بچے کیا سوچیں گے
ایک 80 سالہ بزرگ کا نورعالم سے مکالمہ
مصطفیٰ نوازکھوکھر نے بزرگ کومُکؑے مار مار کرکرسیوں کے نیچے دھنسا دیا، گالیاں دیں اورقتل کی دھمکیاں دیں
مبارک ہو یہ پُرانا پاکستان pic.twitter.com/2O4b4skKZH
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 12, 2022
اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں افطاری کا اہتمام کیا گیا، افطاری کے دوران ایک شخص نے نور عالم کو فقرہ کسا جس پر رکن قومی اسمبلی کے ساتھ موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر مشتعل ہوگئے اور شہری کے ساتھ ہاتھا پائی ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق مصطفیٰ نواز نے بہت گندی گالیاں بھی اس شخص کو دیں اور دھمکیاں بھی دیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس شخص پرتشدد بھی کیا گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نورعالم بھی اس شخص کو گالیاں دیتے رہے
نورعالم کاضمیرکیوں جھنجھوڑا:آپ مامے لگتے ہیں اس ملک کے پی پی رہنمامصطفیٰ نواز کھوکھر نے ایک 80 سالہ بزرگ کو مُکؑے ،گھونسے اور ٹھُڈؑے مارمار کربُراحال کردیا
چیفس آف پاکستان کا امتحان،یہ ہے پُرانا پاکستان؟@fawadchaudhry @OfficialDGISPR @ImranKhanPTI@HassanNisar @AnsarAAbbasi pic.twitter.com/roFzhyd7d7
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 12, 2022
ندیم افضل چن اور دیگر پیپلزپارٹی کے ارکان بیچ بچاؤ کراتے رہے۔کہا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں منحرک رکن نور عالم پر بزرگ شہری نے جملہ کسا و انہیں ارکان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں نور عالم کو ’لوٹا‘ کہنے پر بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شہری نے نور عالم پر جملہ کسا تو مصطفیٰ نواز کھوکھر اور منحرف ارکان مشتعل ہوگئے۔
ادھر ذرائع کے مطابق ن لیگ ، پی پی اور جے یو آئی ف نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہراس شخص کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جو ان کے لیے بدنامی کا باعث بنیں گے