سوشل میڈیا پر فراڈ ،اماراتی ائیر لائن نے صارفین کو خبردار کر دیا

ایمریٹس کے تمام اعلانات ہمارے سرکاری چینلز پر ہوسٹ کیے جاتے ہیں
0
144
emirates airline

یو اے ای: ایمریٹس ائیر لائن نے فیس بک پر گردش کرنے والی خود سے منسوب ایک سرمایہ کاری اسکیم کے بارے میں خبردار کریا ہے۔

باغی ٹی وی: خلیج ٹائمز کے مطابق فیس بک پر ایک پوسٹ میں ایمریٹس کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے لیے ایک نئے پلیٹ فارم کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے، پوسٹ میں سی ای او اور ایمریٹس کے جہاز کی تصاویر شامل ہیں اس جعلی اسکیم میں سرمایہ کاروں کو تقریباً 10 فیصد ماہانہ منافع دینے کا وعدہ کیا گیا ہے پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کے پاس 200 ڈالر سے شروع ہونے والے ایمریٹس کے حصص میں سرمایہ کاری کرکے ماہانہ 9700 ڈالرز کمانے کا منفرد موقع ہے۔‘

فوٹو خلیج ٹائم

ایمریٹس کے ترجمان نے خلیج ٹائمز کو دئیے گئے ایک بیان میں عوام کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس جعلی سرمایہ کاری پوسٹ کے بارے میں خبردار کیا، ترجمان نے کہا کہ ہم ایمریٹس میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے گردش کرنے والے جعلی سوشل میڈیا پیج سے آگاہ ہیں، اور ہم احتیاط کا مشورہ دیتے ہیں، ایمریٹس کے تمام اعلانات ہمارے سرکاری چینلز پر ہوسٹ کیے جاتے ہیں۔

یہ گمراہ کن پوسٹ پورے ہفتے فیس بک صارفین کی فیس بک فیڈز پر نظر آئی، جنہوں نے اس پر کلک کیا انہیں trademasterhub.com نامی ویب سائٹ کے رجسٹریشن پیج پر بھیج دیا جاتا ہے، اس کے ساتھ موجود پیغام میں صارفین کو یقین دلایا گیا کہ ہم یہاں ہر قدم پر آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں، رجسٹریشن فارم ممکنہ سرمایہ کاروں کو ایک وعدے کے ساتھ راغب کرتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیا آپ 250 ڈالر کو 7,500 ڈالر میں تبدیل کرنا چاہیں گے؟ ہمارے سرمایہ کاروں میں سے ایک بتائے گا کہ کیسے۔

فوٹو : خلیج ٹائمز

فارم کو مکمل کرنے پر، شرکا کو 24 گھنٹے کے اندر کال بیک کرنے کا کہا جاتا ہے اور اس کے ساتھ شکریہ کا نوٹ موصول ہوتا ہےکال کے دوران، ایک کنسلٹنٹ مبینہ طور پر اکاؤنٹ کھولنے اور فعال کرنے کے عمل میں مدد کرتا ہے، وہ لوگ جو کال کو نظر انداز کرتے ہیں، رجسٹریشن کے عمل کے اختتام کی طرف ایک پریشان کن پیغام نظر آتا ہے، ہماری کال کا جواب دینے کے لیے تیار رہیں کیونکہ آپ کے لیے ایک بونس انتظار کر رہا ہے۔

فوٹو:خلیج ٹئم
خلیج ٹائمز کی جانب سے کی گئی تحقیقات کے مطابق ٹریڈ ماسٹر ہب کی ویب سائٹ صرف ایک ماہ پرانی ہے اور اس کے مالکان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں،خلیج ٹائمز کے مطابق Trademasterhub کی ویب سائٹ اس اسکیم کو فروغ دینے والے فیس بک پیج کے ساتھ اب غائب ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ایک متعلقہ رجحان سامنے آیا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات اور بیرون ملک مختلف اداروں اور ہائی پروفائل افراد کو مشکوک آن لائن پلیٹ فارمز کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہےحالیہ کیس میں، دبئی میں ایک ہندوستانی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو دھوکہ دہی والے تجارتی پلیٹ فارم پر 100,000 ڈالرز کا نقصان ہوااس سے پہلے، شارجہ میں ایک پاکستانی بینکر آر عمران 21,000 ڈالر سے محروم ہو کر اس ریکٹ کا شکار ہوئے۔

Leave a reply