عدالت نے صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

0
44

سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء سے متعلق کیس کی سماعت کی دوارن اداکارہ کے بچوں کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے واپسی کی دستاویزات کل تک مکمل کرنے کا حکم دے دیاجبکہ 1 ہفتے میں پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ وزارتِ داخلہ بچوں کی واپسی کی دستاویز کا عربی ترجمہ آج ہی مکمل کرے، جبکہ وزارتِ خارجہ دستاویز تصدیق کیلئے کل یو اے ای ایمبیسی بھجوائے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اداکارہ صوفیہ کا سابق شوہر عمر فاروق کی حوالگی کا ریڈ وارنٹ انٹر پول میں زیرِ التواء ہے، ریڈ وارنٹ و دیگر معاملات فالو کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

حریم شاہ نے اپنے حرم میں آنے والوں پربجلی گرادی:ایسی دھمکی دی کہ سب دیکھتے ہی رہ…

جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے نے صوفیہ مرزا کے بچوں کو واپس لانے کے لیے کیا کیا؟ پاکستان سے بچے اغواء کر کے یو اے ای لے جائے گئے، دستاویز کا عربی ترجمہ کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ ایف آئی اے کو بچے واپس لانے کی دستاویز تیار کرنے میں 12 سال لگ گئے تاہم عدالت نے 1 ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

اداکارہ صوفیہ مرزا نے دوران سماعت ایسا الزام لگایا کہ عدالت نے کیس سننے سے معذرت کر لی

خیال رہے کہ حال ہی میں داکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بیٹیوں سے ملاقات کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی۔صوفیہ مرزا نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ وزیر اعظم اس سلسلہ میں اپنا کردار کریں جس کے بعد پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے بھی صوفیہ مرزا کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔علی ظفر کے علاوہ معروف بھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج نے صوفیہ مرزا سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ صوفیہ مرزا گیارہ سال سے اپنی جڑواں بیٹیوں کی بازیابی کے لئےعدالتوں کے چکر لگا رہی ہیں عدالت نے بچیوں کو صوفیہ مرزا کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا تھا تاہم ان کے سابق شوہر عمر فاروق بچیوں کو بیرون ملک لے گئے تھے اور ذرائع کے مطابق تاحال وہ ان سے ملنے سے محروم ہیں۔

میک اپ کم کرنے کا مشورے پر جنت مرزا کا ایمن خان کیلئے خاموش پیغام

واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اداکارہ نے کہا تھا کہ سابق شوہرعمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اورپھرطلاق ہوگئی، گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اورزینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے سابق شوہربچیوں کولے کردبئی فرارہوگیا تھا-

علی انصاری سے شادی کے بعد صبورعلی کا سوشل میڈیا پرنام تبدیل

صوفیہ مرزا نے کہا تھا کہ عدالت نے نومبر2020 کودرخواست گزارکی بیٹیوں کوبازیاب کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے سابق شوہراوربچیوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورعدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

اداکارہ صوفیہ مرزا کا پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

Leave a reply