مکروہ دھندے میں ملوث 6 خواتین گرفتار

0
53

مکروہ دھندے میں ملوث 6 خواتین گرفتار

تھانہ گولڑہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ،منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 06 خواتین گرفتارکر لی گئی ہیں

ملزمات کے خلاف تھانہ گولڑہ میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ ایس پی صدر تصور اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمات تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں قائم جھونپڑیوں سے منشیات کا دھندہ کرتی تھیں،ملزمات نوجوان نسل اور بچوں تک یہ زہر پھیلا رہی تھیں،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، نوجوان نسل کے مستقبل کو ہرگز تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں سمیت بڑے منشیات ڈیلرز کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،

قبل ازیں آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی ہدایت پر تھانہ نون کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن جھنگی سیداں اور گردونواح میں کیا گیا۔سرچ آپریشن میں ایس پی انڈسٹریل ایریا سعود خان کی زیرنگرانی 90 سے زائد افسران و جوانوں نے حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 22 مشکوک افراد کو ویریفکیشن کے لئے تھانہ منتقل کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران ایک بارہ بور،ایک کلاشنکوف، 07 پسٹلز برآمد کی گئی ہیں، سرچ آپریشن کے دوران دو منشیات فروش بھی گرفتار، 2410گرام چرس برآمد کی گئی ہیں، سرچ آپریشن کے دوران 200گھروں، 200 اشخاص کوچیک کیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد کریمینلز کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے،سرچ آپریشن ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جائیں گے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں،

تھانہ گولڑہ پولیس نے کارروائی کی ہے اور ای الیون میں تین شہریوں کوچاقووں کے وار سے زخمی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان زبیر خان اور یوسف خان نے چاقووں کے وار کرکے تین شہریوں کو شدید زخمی کردیا تھا۔نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایس پی صدر تصور اقبال نے ایس ایچ او گولڑہ کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ایس ایچ او گولڑہ معہ ٹیم نے ملزمان کو تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

کلاشنکوف ہاتھ میں لئے مسلح شخص پارلیمنٹ پہنچ گیا،وزیراعظم بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں

Leave a reply