سونے کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے کی کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے کی کمی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جب کہ مقامی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1963 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو ایک تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1750 روپے اور 1500روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1750 روپے کی کمی سے دو لاکھ 25 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام قیمت 1500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود 21 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جون کے بعد ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں کمی آنے کی توقع ہے۔