پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سونیا حسین نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا-
باغی ٹی وی :شوبز انڈسٹری کی کامیاب اور باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین نے اب یوٹیوب کی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور اس حوالے سے اُنہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے یوٹیوب چینل کی پہلی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CGaQLa1D6x-/?utm_source=ig_embed
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں سونیا حسین نے بتایا کہ اُنہوں نے اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا ہے اور یہ اُن کے چینل کی پہلی ویڈیو ہے۔
سونیا حسین کی یوٹیوب پر پہلی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کسی پرجیکٹ کے سیٹ پر موجود ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ ہم ٹی وی کے نئے آنے والے ایک پروجیکٹ سراب کے سیٹ پرہیں-
سونیا حسین نے کہا کہ جب ہم سیٹ پر ہوتے ہیں تو ہماری ایک الگ شخصیت ہوتی ہے اور جب ہم ڈرامے میں کسی کردار میں لوگوں کے سامنے آتے ہیں تو بالکل مختلف ہوتے ہیں تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ کچھ ایسا کیا جائے جس سے ہم اپنے چاہنے والوں سے ڈائریکٹ کنیکٹ کر سکیں ان کو بتا سکیں کہ سین کے پیچھے کیا ہوتا ہے کس طرح محنت ہوتی ہے کس طرح سب ہنستے ،روتے اور اداس ہوتے ہیں خوش ہوتے ہیں جب سین اچھا زیادہ ہو جائے تو کتنی محنت ہوےی ہے ایک ڈرامہ بنانے میں-
انہوں نے اپنی ویڈیو میں سیٹ کا وزٹ کرایا اور اپنے ساتھی اداکار سمیع سے بھی بات کی جس مین انہوں نے سونیا کو حسین کو چینل بنانے کی مبارکباد دی اور مداحوں سے کہا کہ وہ سونیا کے چینل کو لائیک کریں اور سبسکرائب کریں-
سونیا حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع‘ کے اپنے کردار کا نام لیتے ہوئے لکھا کہ ’اُلفت بی بی نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ میری پہلی ویڈیو دیکھنے کے بعد کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں اور دیگر ویڈیوز دیکھنے کے لیے چینل کو سبسکرائب کریں۔
سونیا حسین کے یوٹیوب چینل کو سات سو سے زائد صارفین نے سبسکرائب کرلیا ہے جبکہ اُن کی پہلی ویڈیو پر 5 ہزار سے زائد ویوز آئے ہیں۔
واضح رہے کہ سونیا حسین نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں عشق زہے نصیب، ایسی ہےتنہائی، سُرخ جوڑا ، کتنی گرہیں باقی ہیں سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں-
جبکہ اس وقت سونیا حسین ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع ‘ میں ’اُلفت‘ کا کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جارہا ہے۔ اور اپنے نئے آنے والے ڈرامے سراب کی شوٹنگ میں مصروف ہیں-
خیال رہے کہ اداکار سمیع خان اور سونیا حیسن جلد ہی نجی ٹی وی چینل ہم کے ڈرامے سراب میں نظر آئیں گے جس میں سونیا حسین ایسی لڑکی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو ذہنی بیماری کا شکار ہے جس میں وہ کبھی بالکل ٹھیک دکھائی دیتی ہیں اور کبھی انہیں کچھ بھی یاد نہیں رہتا-
سمیع خان اور سونیا حسین اپنے آنے والے ڈرامے سراب میں ذہنی بیماری شیزوفیرینیا سے متعلق آگاہی پیدا کریں گے جس میں اداکارہ سونیا ایک ذہنی مریضہ کا کردار ادا کریں گی شیزوفیرنیا ایک دائمی ذہنی بیماری ہے جو سوچنے کے انداز کو اور حقیقت کی ترجمانی میں دماغ کے افعال کو متاثر کرتی ہے اس مرض کا شکار افراد کو فریبِ نظر جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے۔








