اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی مانسہرہ آمد۔

0
105

مانسہرہ(تاریخ26رات11بجے)اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے آج مانسہرہ میں جناح بیسک اسکول اینڈ گرلز کالج مانسہرہ کے سالانہ تقسیم اسناد کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی, انھوں نے پوزیشن ہولڈر ہونہار طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور انکی حوصلہ افزائی فرمائی. انھوں نے والدین اساتذہ اور بچوں سے اپنے خطاب میں تعلیم می اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایسے ہی ہونہار طالب علم کل کو ملک کو بھاگ دوڑ سنبھالینگے اور اس ملک کو ترقی و کامرانی کی جانب گامزن کرینگے. انھوں نے شرکاء پر زور دیا کہ کرونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے عوام کو حکومت کی بتائی ہوئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا.

تفصیلات کے مطابق خدانخواستہ عوام ان ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل درآمد نہ کریں تو حالات سنگین ہوسکتے ہیں اور حکومت کو مجبورا” مکمل لاک ڈاون لگانا پڑے گا. موجودہ حکومت نے جزوی لاک ڈاون نافذ اسی لئے کیا ہے کہ عوام اس وبا سے محفوظ بھی رہیں اور کاروبار زندگی بھی چلتا رہے. اس لیے ہمیں ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے تاکہ ہماری اور ہمارے اردگرد موجود ہمارے پیاروں کو اس وبا سے بچایا جاسکے. ملکی سیاسی حالات کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مھنگائی کا جو رونا رویا جا رہا ہے, اس کی حقییقت سے انکار نہی مگر اس کے پیچھے وجوہات کیوں اپوزیشن والے بیان نہی کرتے. وزیر اعظم عمران خان نے جب حکومت سنبھالی تو چند ہی دنوں کا خرچہ موجود تھا اور قریب تھا کہ ملک دیوالیہ ہوجاتا مگر اللہ نے اپنا کرم کیا اور وزیر اعظم عمران خان نے دوست ملکوں کی مدد سے اس بحران پر قابو پایا اور سود سمیت گذشتہ حکومتوں کے لئے ہوئے قرضے ادا کردئیے. ہم نے اخراجات میں کمی کرائی. گورنر ہاوس وزیر اعلی ہاوس اور صوبائی اسمبلی کے غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کیا. صرف صوبائی اسمبلی میں اس سال 12 کروڑ کی بچت کی گئی. اس طرح دیگر اداروں میں اصلاحات کا بیڑا اٹھایا جس کے ثمرات آنے شروع ہوگئے ہیں. آخر انھوں نے کامیاب طلباء اور انکے والدین کو مبارکباد پیش کی.

پروگرام میں ایم پی اے سردار محمد یوسف، کمال سلیم سواتی اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی

Leave a reply