![viran and srk](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/10/shahrukh-and-virat-kohli.jpg)
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کا سیشن رکھتے ہیں اور پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل وہ مداحوں سے بات چیت کرتے ہیں اور ان کے سوالوں کے جوابات دیتے ہیں. شاہ رخ خان نے حال ہی میںمداحوں کے ساتھ بات چیت کے لئے ایک سیشن رکھا، اس میںان سے بہت سارے سوالات ہوئے ایک سوال معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے بھی کیا گیا. ایک مداح نے کہا کہ کنگ خان جی آپ ویرات کوہلی کے بارے میںکیا کہنا چاہیں گے ؟ شاہ رخ خان جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے، وہ میرا اپنا ہے اور میں ان کی کامیابی اور خوشی کے لیے دعا کرتا ہوں۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا۔
شا رخ خان کے اس جواب کو بہت پسند کیا گیا اور کہا گیا کہ” شاہ رخ خان واقعتا ہر کسی کی دل و جان سے عزت کرتے ہیں”. واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ شادی کی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے اور انوشکا شرما نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ہمراہ 2008 میں کی فلم کا نام تھا ‘رب نے بنادی جوڑی”، اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ کئی فلموں میں کام کیاشائقین ان دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں۔