اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ ہنڈریڈ انڈیکس میں 748 پوائنٹس کی کمی

0
56

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ ہنڈریڈ انڈیکس میں 748 پوائنٹس کی کمی؛ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں، ماہرین

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث اسٹاک ایکسچینج کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ایک وقت میں ہنڈریڈ انڈیکس 748 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 42 ہزار 936 پوائنٹس پر موجود تھا۔ کاروبار کے آغاز سے انڈیکس شدید مندی کی لپیٹ میں آگیا، ایک وقت میں پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 748 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 188 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
حکومت کی جانب سے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ ملی تو مشکلات بڑھ سکتی ہیں
افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف
ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف
30 سالہ نوجوان کوسفاک قاتلوں نے گھر میں گھس کرمعصوم بچوں کے سامنے گولیاں ماردیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات بھی ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے اثرات کو زائل کرنے میں ناکام ہیں، اس کے علاوہ ڈیفالٹ سے متعلق خبریں اور بین الاقوامی ریٹنگ کمپنیوں کے اشارے بھی امید افزا نہیں۔ ان تمام عناصر کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ کراچی سٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس کا شمار دنیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں ہوتا ہے لیکن اس سے قبل بھی جب چینی معیشت کی سست رفتاری اور کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا.

Leave a reply