کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مثبت آغاز، معیشت سنبھلنے لگی

0
77

اسلام آباد:پاکستان میں معیشت کے سنبھلنے کے اشارے ملنےلگے ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں‌تیزی کا رجحان پایا جانے لگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مثبت آغاز دیکھا گیا ہے۔100 انڈیکس میں 97 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار کی سطح پر بحال ہے جبکہ کرنٹ انڈیکس 32 ہزار 35 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 280 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔جو مجموعی طور پر اچھا ہی رہا

ماہرین معیشت کے مطابق پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی ہے. دوسری طرف کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 53,802,940 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 2,402,521,654 پاکستانی روپے بنتی ہے۔رواں ہفتہ کے پہلے روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس میں کمی رہی تھی اور انڈیکس 369 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔ دو روز کی مندی کے بعد آج انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا۔

Leave a reply