شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ یہ عید تھوڑی بھاری گزری ہے،
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے شوگر انڈسٹری کو لے کر کمیشن بنایا تھا،کمیشن کی جو رپورٹ آئی ،کابینہ میں پیش ہوئی،کابینہ نے فیصلہ کیا کہ اس رپورٹ کو پبلک کیا جائے ہمارے کچھ دوستوں نے شاید رپورٹ صحیح سے نہیں پڑھی،
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ رپورٹ انگریزی میں ہے اور شاید بڑی ہے اس لیے اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،رپورٹ میں آڈٹ کے معاملات کو دیکھا گیا ہے،رپورٹ میں ایک حصہ ہے جو بہت اہم ہے،گزشتہ 5سال میں نوازلیگ نے 29ارب روپے کی سبسڈی دی شاہد خاقان عباسی نے 20ارب روپے کی سبسڈی دی، شاہد خاقان عباسی نے خود کو لائق اعظم تصور کر رکھا ہے،شاہد خاقان ای سی سی کی سربراہی کرتے رہے ہیں،
شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ جھاڑو کی بات سن کر شہبازشریف نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے،کیس فائل ہوا تو شہباز شریف کو عدالت جا کر جواب دینا ہوگا،حکومت سندھ کی اپنی ہی کابینہ نے سبسڈی کی مخالفت کی،اومنی گروپ کو حکومت سندھ نے سب سے زیادہ فائدہ سبسڈی کی مد میں دیا،مراد علی شاہ نے چینی پر 4.12 ارب روپے کی سبسڈی دی، پروڈکشن کی قیمت کے تعین میں خوردبرد کے سبب سبسڈی غلط دی گئی،فائدہ اٹھانےوالےتحریک انصاف سےہوں یاکسی اورجماعت سےان کیخلاف کارروائی ہوئی ،
شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چینی موجودتھی لیکن مارکیٹ میں خبرچلاکرقیمتیں بڑھائی گئیں، تحقیقات اس لیے کی گئیں کہ چینی کی قیمتیں کیسے اور کیوں بڑھائی گئیں،شاہد خاقان کمیشن کے سامنے ٹارزن بن کر پیش ہوئے تھے، مارچ 2017 میں 4 لاکھ ٹن برآمد کی اجازت دی، یہ کریمنل ایکٹ ہے، شاہد خاقان عباسی نے 20 ارب روپے کی سبسڈی دی،کمیشن نے لکھا کہ شاہد خاقان مناسب جواب نہیں دے سکے، ہماری وفاقی حکومت نے چینی پر کوئی سبسڈی نہیں دی، سارا بوجھ ہماری حکومت پر ڈالنا بہت آسان ہے،
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم
چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق
شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار
شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ العریبیہ شوگر ملز آج بھی چل رہی ہے، العریبیہ ملز میں 25 فیصد سلمان شہباز، 25 فیصد حمزہ شہباز کے شیئرز ہیں، سبسڈی دینے میں سلمان شہباز سب سے بڑے سہولت کار ہیں،شہبازشریف اپنی بیگمات کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں قیمتی گھر کیسے لے کر دیتے تھے؟ یہ اخراجات انہی کک بیکس یا جعلی اکاؤنٹس سے کیے جاتے تھے،شہبازشریف لندن سے قوم کو لیڈ کرنے آئے تھے لیکن ڈر کر بیٹھ جاتے ہیں،ٹی ٹی والا کیس فائل ہوتا ہے تو شہباز شریف کو عدالتوں میں جا کر سامنا کرنا پڑیگا،
شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار